اپنا موڈ بہتر بنانے اور چاق و چوبند رہنے کے لئے کیا ایسی چیز استعمال کریں جو منٹوں میں آپ کی سستی بھگا کر آپ کو فریش کردے؟

کیا آپ دن میں بھی سستی محسوس کرتے ہیں ؟اور آپ کے لئے دن بھر کے کام انجام دینا مشکل ہوتا ہے ؟ یہ سستی اپنی غذا میں تبدیلی کرکے دورکی جاسکتی ہے۔ دن بھر چاق و چوبند رہنے کے لئے کافی یا چائے کا سہارا لینے کے بجائے ان غذاؤں کا استعمال کریں۔

لیموں

ہم میں سے اکثر لوگوں کو صبح اٹھ کر چستی حاصل کرنے کے لئے چائے یا کافی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے بغیر دن کا آغاز کرنا نا ممکن لگتا ہے۔ یہی کام لیموں پانی کا ایک گلاس بھی کر سکتا ہے۔ایک لیموں کا رس آپ کے دن بھر کی ضرورت کا 40 فیصد وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔ اپنی غذا میں لیموں کا اضافہ کرنے سے آپ کا میٹا بولزم تیز ہوگا ،جسم میں انسولین کو بڑھنے سے روکے گا،اور پوٹاشیئم فراہم کرے گاجس سے ذہن اوراعصاب کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

تخ ملنگا

تخ ملنگا میں پروٹین، فیٹس اور فائبر کا تناسب بہت زیادہ ہے، ساتھ ہی کاربوہائڈریٹس کی مقدار کم ہے اس لئے یہ آپ کو دیر تک توانا رکھتا ہے ۔ اسے کھانے سے پیٹ دیرتک بھرا محسوس ہوتا ہے اور زیادہ کھانے کی خواہش نہیں ہوتی ۔ اکثربہت زیادہ کھانا کھا لینے سے بھی طبیعت سست رہتی ہے۔

پھلیاں

اپنے کھانے میں پھلیاں شامل کریں جوکہ فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس میں موجود فائبرخون میں موجود شکرکو متوازن رکھتا ہے اورجسم کو دیرپا توانائی فراہم کرتا ہے ۔ ایسے لوگ جو گوشت کھانا پسند نہیں کرتے ان کے لئے پھلیاں پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔

پالک

جسم میں آئرن کی کمی بھی سستی کاباعث بن سکتی ہے، کیونکہ خون میں موجود سرخ خلیات آئرن کی مدد سے جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچاتے ہیں۔ ہرے پتوں والی سبزیوں کے ذریعے جسم میں آئرن کی مقدارکو فوری طورپربڑھایا جاسکتا ہے۔ پالک میں میگنیشیئم بھی موجود ہے جو جسم میں توانائی فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھتا ہے ۔

انڈے

ایک تحقیق کے مطابق سخت محنت کرنے والے لوگوں کے لئے انڈے بہترین غذا ہیں جو ان کو وہ تمام توانائی فراہم کرتے ہیں جن کی انھیں ضرورت ہوتی ہے۔ انڈے امائنوایسڈ بناتے ہیں ،جس کی مدد سے مسلز زیادہ اچھی طرح گلوکوز کا استعمال کرتے ہیں ۔ انڈے آئرن،پروٹین ،اینٹی آکسیڈنٹس اور لا تعداد وٹامنزکا بھی بہترین ذریعہ ہیں ۔ اس کےعلاوہ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ شوگر کے مریضوں کے لئے بھی انڈے محفوظ غذا ہیں اوران سے دل کی بیماری کا بھی خطرہ نہیں ہوتا۔

جو کا دلیہ

ناشتے میں پروٹین اور کاربوہائڈریٹ کی صحیح مقدار کا استعمال دن بھر توانا رکھتا ہے ۔اپنے دن کے آغازکے لئے" جو" کے دلیے کا انتخاب کیجئے۔ جو کے دلیے میں حل ہوجانے والے فائبرموجود ہیں جوکئی گھنٹوں تک معدے میں رہتے ہیں۔ اوراس طرح دیرپا توانائی دیتے ہیں ۔

چاکلیٹ

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹس،موڈ بہتر بنانے اور چاق وچوبند رکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ڈارک چاکلیٹ کا ایک کیوب ہی کم کیلوریزمیں زیادہ توانائی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے کوکوا کی زیادہ مقدار (70فیصد) والاڈارک چاکلیٹ استعمال کریں ۔

Mood Behtar Banane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mood Behtar Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mood Behtar Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2432 Views   |   07 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

اپنا موڈ بہتر بنانے اور چاق و چوبند رہنے کے لئے کیا ایسی چیز استعمال کریں جو منٹوں میں آپ کی سستی بھگا کر آپ کو فریش کردے؟

اپنا موڈ بہتر بنانے اور چاق و چوبند رہنے کے لئے کیا ایسی چیز استعمال کریں جو منٹوں میں آپ کی سستی بھگا کر آپ کو فریش کردے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنا موڈ بہتر بنانے اور چاق و چوبند رہنے کے لئے کیا ایسی چیز استعمال کریں جو منٹوں میں آپ کی سستی بھگا کر آپ کو فریش کردے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔