بدہضمی کی گیس اگر اٹک جائے تو موت واقع ہو جاتی ہے ۔۔ گیس کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے وہ کون سی ضروری چیزیں ہیں جن کو لازمی استعمال کرنا چاہیے؟

ہاضمہ ٹھیک نہ ہو تو ہمیں کچھ بھی اچھا نہیں لگتا، کبھی کھٹی ڈکار کا مسئلہ تو کبھی پیٹ کا سخت ہو جانا یہ سب بولنے میں ہی آسان لگتی ہیں لیکن جب تکلیف ہوتی ہے تو ناقابلِ برداشت ہو جاتی ہے۔ بعض اوقات آپ کا ہاضمہ بالک ٹھیک ہوتا ہے، اخراج بھی بآسانی ہوتا ہے لیکن پھر بھی گیس اٹک جاتی ہے اور یہ گیسٹرک درد اس شدت سے ہوتا ہے کہ انسان کا سانس رکنے لگتا ہے اور ایسے گولی کی طرح اٹک جاتا ہے کہ شدت بڑھنے پر موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے پیٹ میں نہ تو درد ہوتا اور نہ ہی کوئی ہاضمے کا مسئلہ، بس ہلکی سی سینے کی جلن ہوتی اور کھانا کھاتے کھاتے ہی ایسا لگتا جیسے گردن سے تھوڑا فاصلے پر پیچھے اور آگے سینے کے درمیان ایک عجیب سی چھبن ہونے لگتی ہے اور یہ تکلیف برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ان مسائل سے خود کو بچانے چاہتے ہیں تو یہ 5 چیزیں کوشش کریں روزانہ استعمال کریں:

٭ پپیتا:

پپیتا گوشت گلانے کے لئے عید الضحیٰ کے موقع پر استعمال ہوتا ہے اور یہ وہ واحد پھل ہے جس کو ہر کھانے کے بعد کھانے سے ہاضمہ تیزی سے کام کرتا ہے۔ کیونکہ اس میں پیپسن اور اینٹی انزائمز ہوتے ہیں۔

٭ اجوائن:

اجوائن کو گرم پانی کے ساتھ رات سونے سے قبل استعمال کرنا ہاضمے اور گیس کے مسائل سے بچنے کیلئے مفید ہے۔ ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت پھانک سکتے ہیں۔

٭ سونف اور زیرے کی چائے:

سونف اور زیرے کی چائے دن میں 2 مرتبہ پینے سے گیسٹرک کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے اور ساتھ ہی جسم سے اضافی چربی کو بھی پگھلانا آسان ہو جاتا ہے۔

٭ ادرک کا رس:

روزانہ نہارمنہ 2 چمچ ادرک کا رس پی کر تھوڑی دیر بعد نیم گرم پانی کا ایک گلاس پینا اس مسئلے کو حل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

٭ لیموں اور پودینہ:

لیموں کا رس پودینے کی چائے میں ڈال کر پینے سے بھی ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور جسم میں فائبر کی کمی دور ہوتی ہے۔

Pait Ki Gass Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pait Ki Gass Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pait Ki Gass Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2003 Views   |   19 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بدہضمی کی گیس اگر اٹک جائے تو موت واقع ہو جاتی ہے ۔۔ گیس کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے وہ کون سی ضروری چیزیں ہیں جن کو لازمی استعمال کرنا چاہیے؟

بدہضمی کی گیس اگر اٹک جائے تو موت واقع ہو جاتی ہے ۔۔ گیس کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے وہ کون سی ضروری چیزیں ہیں جن کو لازمی استعمال کرنا چاہیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بدہضمی کی گیس اگر اٹک جائے تو موت واقع ہو جاتی ہے ۔۔ گیس کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے وہ کون سی ضروری چیزیں ہیں جن کو لازمی استعمال کرنا چاہیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔