پائے پکاتے ہوئے کیا چیز ملا دی؟ فضا علی کا سنگین مذاق جو کسی کی جان بھی لے سکتا تھا ! عوام غصے سے پھٹ پڑے

Public Outrage Over Fiza Alis Criminal Behaviour

”یہ سیدھا سیدھا جرم ہے، ایسی حرکت پر جیل ہونی چاہیے۔“

”یہ سب کچھ صرف پاکستان میں مذاق سمجھا جا سکتا ہے۔“

”یہ ذہنی مریضہ ہے، یہ اقدام قتل ہے۔“

یہ وہ ردعمل ہے جو فضا علی کے ایک انٹرویو سے نکلی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سامنے آ رہا ہے۔

فضا علی، جو گزشتہ تیس سالوں سے شوبز کی دنیا میں ایک نمایاں نام ہیں، ہمیشہ اپنی بے ساختہ باتوں اور کھلے عام دیے جانے والے بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں۔ لیکن اس بار ان کا ایک بیان لوگوں کو غصے میں لے آیا ہے۔

ایک شو میں گفتگو کے دوران فضا علی نے بتایا کہ وہ ایک بار اتنی دکھی اور ناراض ہوئیں کہ انہوں نے پورے ڈرامہ یونٹ کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بات پر دل برداشتہ ہو کر انہوں نے کھانے میں **زینیکس** ملا دی تھی، اور پوری ٹیم نے وہی کھانا کھایا۔

یہ سن کر مداح اور ناظرین سکتے میں آگئے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ کوئی عام بات نہیں بلکہ سنگین جرم ہے۔ اگر کوئی اس دوا کے اثر سے جاں بحق ہو جاتا تو اس کے ذمہ دار کون ہوتے؟

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کا غصہ بڑھ رہا ہے اور یہ سوال زبان زد عام ہے کہ آخر ایسی بات پر کوئی قانونی نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟ کئی لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ "یہی پاکستان ہے جہاں اتنی خطرناک حرکت کو ہنسی مذاق میں سنایا جاتا ہے اور سننے والے ہنس بھی دیتے ہیں۔"

یہ انکشاف فضا علی کے لیے ایک نئی بحث کھول گیا ہے، اور سوشل میڈیا پر ہر جگہ اسی موضوع پر گفتگو ہو رہی ہے۔

Public Outrage Over Fiza Alis Criminal Behaviour

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Public Outrage Over Fiza Alis Criminal Behaviour and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Public Outrage Over Fiza Alis Criminal Behaviour to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1771 Views   |   06 Oct 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 October 2025)

پائے پکاتے ہوئے کیا چیز ملا دی؟ فضا علی کا سنگین مذاق جو کسی کی جان بھی لے سکتا تھا ! عوام غصے سے پھٹ پڑے

پائے پکاتے ہوئے کیا چیز ملا دی؟ فضا علی کا سنگین مذاق جو کسی کی جان بھی لے سکتا تھا ! عوام غصے سے پھٹ پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پائے پکاتے ہوئے کیا چیز ملا دی؟ فضا علی کا سنگین مذاق جو کسی کی جان بھی لے سکتا تھا ! عوام غصے سے پھٹ پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts