پیٹ کی گیس سے نجات میں معاون آسان گھریلو ٹپس

انسان کو کوئی بھی مرض لاحق ہو زندگی کا توازن بگاڑ دیتی ہے اسی طرح پیٹ کے معاملات اگر خراب ہوں تو انسان کو بہت زیادہ بے چینی میں مبتلا کردیتے ہیں انہیں مسائل میں سے ایک پیٹ میں گیس کا بننا ہے جو ایک معمولی مسئلہ ہے لیکن وقت اس کا علاج نہ کیا جائے بہت تکلیف دیتا ہے۔
اگر آپ کو بھی گیس کا مسئلہ درپیش رہتا ہے تو ہم آپ کو اس مرض سے نجات سے کےلیے کچھ طریقے بتاتے ہیں جو پیٹ میں گیس سے نجات دیں گے۔

پیدل چلنا
اگر آپ روزانہ کم از کم 20 منٹ تک تیز قدموں سے چلتے ہیں تو مطمئن رہیں آپ کو گیس کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

آہستہ آہستہ کھانا تناول کرنا
اکثر افراد بہت تیزی سے غذا تناول کرتے ہیں جو ان کے پیٹ میں گیس کا باعث بنتی ہے اس لیے ہمیشہ آرام و سکون اور چبا چبا کر کھانا کھائیں۔

ہلکا گرم کھانا
اگر کو گرم اور تیز مصالحے والی غذائیں تناول کرنا پسند ہیں تو اس عادت فوری ترک کردیں اور کھانا کم مصالحے والا ہلکا گرم کرکے کھائیں۔

اسپغول
ایک مسفید کام کو آپ کو گیس سے نجات دے گا وہ یہ کہ رات کو اسپغول کا چھلکا ایک چمچ پانی میں ملاکر چھوڑ دیں اور صبح سوارے آدھا کپ دودھ اور ایک چمچ چینی اس چھلکے میں ملاکر استعمال کریں۔

سونف
سونف ایسی غذا ہے جسے آپ اگر توے پر بھون کر ہوا بند برنی میں محفوظ کرلیں اور باقدگی سے تین ٹائم ایک ایک چمچ استعمال کریں تو گیس کے مسئلے میں مبتلا نہیں ہوں گے۔

سبز چائے
سبز عموماً بہت سے لوگوں کو پسند ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ آپ کے پیٹ میں گیس کے مسئلے کو حل کرسکتی ہے جی ہاں سبز چائے میں الائچی مکس کرکے دن میں دو مرتبہ استعمال کرنے سے گیس کی شکایت نہیں ہوگی۔

کچی مولی
اگر کسی انسان کو گیس کی تکلیف ہو اور کچی مولی پاس میں ہو تو اسے سلاد کی صورت میں استعمال کرنے سے آہستہ آہستہ گیس کی تکلیف دور ہوجائے گی۔

الائچی
جب بھی گیس کا درد ہو الائچی کے سفوف کو ایک گلاس پانی کے ساتھ پئیں بہت جلد آرام آ جائے گا۔

تلی ہوئی اشیاء
جو لوگ تلی ہوئی اور فرائی غذائیں زیادہ استعمال کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ فرائی اشیاء کا استعمال فوری بند کردیں کیونکہ مرغن غذائیں گیس کی اہم سبب بنتی ہیں۔

ادرک اور شہد
گیس کے مرض میں مبتلا افراد کو چاہیے کے ابلے ہوئے پانی میں ادرک کی جڑوں کی دھلی ہوئی جڑوں کو ڈال دیں اور پانی کو مزید ابالنے کے لیے رکھ دیں اس کے بعد تھوڑا سا شہد اس میں شامل کریں اور استعمال کریں۔

پانی
سب بخوبی واقف ہیں کہ پانی خدا کی عظیم نعمت ہے لیکن کیاآپ جانتے ہیں کہ اگر پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے تو آپ کو گیس کا مسئلہ نہیں ہوگا بلکہ اور دیگر بیماریاں بھی دور ہوجائیں گی۔

ہلدی
اپنے پکوان میں ہلدی کا استعمال زیادہ زیادہ کریں کیونکہ ہلدی بھی گیس کے علاج میں مفید ثابت ہوتی ہے۔

پانی
کھانے پہلے ایک گلاس پانی پی لیں لیکن کھانے کے بعد کم از کم 15 منٹ پانی نہ پیئے اور کچھ دیر چہل قدمی کریں۔

لہسن و ادرک
پیٹ میں گیس سے نجات کا آخری نسخہ ادرک یا لہسن کے سوپ کا استعمال ہے جو بزرگوں کا بہت ہی آمودہ طریقہ ہے۔

بشکریہ: اے آر وائی نیوز

Pait Ki Gass Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pait Ki Gass Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pait Ki Gass Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8736 Views   |   21 Sep 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

پیٹ کی گیس سے نجات میں معاون آسان گھریلو ٹپس

پیٹ کی گیس سے نجات میں معاون آسان گھریلو ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیٹ کی گیس سے نجات میں معاون آسان گھریلو ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔