ہم عام طور پر گھر میں ناشتے کے وقت مکھن کا استعمال کرتے ہیں اور یہی ہمارے یہاں ایک عام رواج ہے لیکن اکثر لوگ اس بات میں الجھے نظر آتے ہیں کہ آخر مکھن اور ماجرین میں کیا فرق ہے اور ان دونوں میں سا کیا چیز ہماری صحت کے لئے فائدے مند ہے۔
آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ مکھن یا پھر ماجرین آپ کی صحت کے لئے دونوں میں سے کس چیز کا استعمال زیادہ بہتر ہے، آیئے تو پھر شروع کرتے ہیں۔
مکھن یا ماجرین صحت کے لئے کیا بہتر ہے؟
ماہرین کے مطابق مکھن، گوشت یا پھر کریم میں پائے جانے والا سچورٹیڈ فیٹ آپ کو نقصان نہیں پہنچاتا اور نہ ہی آپ کی ہلاکت کی وجہ بن سکتا ہے مگر مارجرین سے ایسا ضرور ہوسکتا ہے۔
جی ہاں! یہ بات سامنے آئی ہے کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانس فیٹس جو پراسیس فوڈ جیسے مارجرین میں موجود ہوتے ہیں، ان کے استعمال سے موت کا خطرہ 34 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
البتہ ماہرین عام طور پر حیوانی چربی سے گریز کا مشورہ دیتے ہیں مگر اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان سے فالج، امراض قلب یا ذیابیطس کا خطرہ نہیں بڑھتا۔
سچورٹیڈ فیٹ کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟
سچورٹیڈ فیٹس عام طور پر جانوروں کی مصنوعات جیسے مکھن، گائے کے دودھ، گوشت، مچھلی اور انڈے کی زردی میں پائے جاتے ہیں جبکہ چاکلیٹ اور پام آئل میں بھی سچورٹیڈ فیٹس موجود ہوتے ہیں۔
ٹرانس فیٹس کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟
اس کے مقابلے میں ٹرانس فیٹس عام طور پر صنعتی طور پر تیار کردہ نباتاتی آئل کے ذریعے حاصل ہوتے ہیں جنھیں مارجرین اور بیکری مصنوعات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم انہیں ٹرانس فیٹس سے تیار ہونے والا مارجرین صحت کے لئے قابلِ قبول نہیں ہوتا۔
کینیڈا میں ہونے والی اس تحقیق کے بعد یہ بات واضح ہوئی کہ مارجرین کیونکہ ٹرانس فیٹ سے بنایا جاتا ہے اور ٹرانس فیٹ کا استعمال مضرِ صحت ہے اس لئے ہمیں مکھن اور دیگر سچورٹیڈ والی غذائی اجزاء کا استعمال کرنا چاہیئے۔
کینیڈا میں کی جانے والی اس تحقیق میں 10 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد کہا گیا کہ سچورٹیڈ فیٹس کے صحت پر مضر اثرات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔