اداکارہ ایمن خان اور منال خان کو دیکھ کر سب ہی الجھن میں ہوجاتے ہیں کہ دونوں میں کونسی منال یا ایمن ہے۔ ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں منال کی دادی ایمن کو منال سمجھ بیٹھتی ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن خان جب منال خان کے سسرال گئیں تو محسن اکرام کی دادی ساس انہیں منال خان سمجھ بیٹھیں۔ ایمن کی منال کی دادی کے ساتھ مستیاں کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ انہیں پسند کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں منال کی دادی کو ایمن خان سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جب میں تمھیں منال کہتی ہوں تو لوگ مجھے ٹوکتے ہیں کہ کیا نام ہے؟ جس پر اداکارہ ایمن ان سے کہتی ہیں کہ میں منال نہیں بلکہ ایمن ہوں۔
منال کی دادی ایمن کو منال سمجھتی ہیں اور انہیں دیکھ کر یقین نہیں آتا ہے۔
دیکھئے ایمن خان نے کیا کہا نیچے دی گئی ویڈیو میں۔