میک اپ دیر تک برقرار رکھنے کے لئے کرنے کے لئے میک اپ سیٹنگ اسپرے گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

میک اپ کرنا بھی ایک آرٹ ہے جو ہر ایک کو نہیں آتا۔ اس آرٹ میں ماہر ہونے کے لئے اس کو سیکھنا ضروری ہے۔ میک اپ کرنا اور پھراس کو برقرار رکھنا ایک مشکل کام ہے۔ اس کا دارومدار کچھ آپ کے میک اپ اسٹائل اور دوسرے میک اپ کی کوالٹی پر بھی ہوتا ہے۔ اسی لئے میک اپ کمپنیز نے میک اپ سیٹنگ اسپرے بھی بازار میں متعارف کروایا ہے جس کو اپنے منہ پر اسپرے کرنے کے بعد میک اپ کئی گھنٹے تک خراب نہیں ہوتا ، لیکن یہ خاصا مہنگا ہوتا ہے ، اسی لئے ہم آپ کے لئے اس مہنگے اسپرے کے بدلے اسی کوالٹی کا گھر میں بنا اسپرے لے کر آئے ہیں جو کہ بنانا آسان اور کسی بھی قسم کے کیمیکل اور نقصان دہ اجزاء سے پاک ہے۔ اسے آپ بنائیں اور عید پر اس کو اپنے میک اپ پر کر کے سارا دن اپنے کام نمٹائیں آپ کا میک اپ تازہ بہ تازہ رہے گا۔ اور شام تک بھی لوگ آپ کو دیکھ کر کہیں گے کہ آپ اتنی فریش کیسے ہیں۔

روز واٹر(عرقِ گلاب) 25 ایم ایل
ایلوویرا جیل ایک چوتھائی چائے کا چمچ
اورنج ایسنشئیل آئل (خوشبو کے لئے اپنی پسند کا ڈال لیں) چند قطرے
گلیسرین کچھ قطرے (خشک جلد والوں کے لئے )

اب اس کو مکس کر لیں اچھی طرح کسی بھی اسپرے بوتل میں بھرلیں اور میک اپ کرنے کے بعد اس کو اپنے چہرے پر اسپرے کر لیں ۔ یہ انتہائی سستا اور زبردست اسپرے ہے جو کہ آپ کے میک اپ کو کئی گھنٹے فریش اور برقرار رکھتا ہے۔ اسپرے کرنے کے بعد اس کو خشک ہونے دیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔ کسی بھی تقریب میں جا کر واپس بھی آ جائیں گی لیکن میک اپ اسی طرح برقرار رہے گا۔

Homemade Makup Spray

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Makup Spray and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Makup Spray to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2323 Views   |   07 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میک اپ دیر تک برقرار رکھنے کے لئے کرنے کے لئے میک اپ سیٹنگ اسپرے گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

میک اپ دیر تک برقرار رکھنے کے لئے کرنے کے لئے میک اپ سیٹنگ اسپرے گھر میں بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میک اپ دیر تک برقرار رکھنے کے لئے کرنے کے لئے میک اپ سیٹنگ اسپرے گھر میں بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔