دوا بھی مہنگی ہوگئی اب تو اپنا خیال کرلیں۔۔ اپنا اور گھر کے بزرگوں کا خیال رکھنے کے چند آسان طریقے جو بڑی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں

مہنگائی نے غریب آدمی کا سانس لینا تو مشکل کیا ہی ہے لیکن علاج معالجے اور دوائیوں کے مہنگا ہونے کے بعد تو ایک عام مڈل کلاس شخص بھی بیماریاں دبا کر جینے پر مجبور ہے۔ مرے پر سو درے کے مصداق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک بار پھر دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کینسر کے علاج کی نئی رجسٹرڈ دواکی قیمت8 لاکھ46 ہزار857 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ دمے کے مریضوں کی استعمال کی ان ہیلر کی قیمت1390 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ہیپاٹائٹس کے انجکشن کی قیمت 10 ہزار275 روپے کردی گئی۔پیراسٹامول کی20 گولیاں کی نئی قیمت192 روپے مقرر کی گئی ہے۔ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی نئی قیمت1007 روپے ہے۔ جبکہ کینسر کے مریضوں کے انجکشن کی قیمت17ہزار513 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم مشورہ دیں گے کہ اپنا اور گھر والوں کا پہلے سے زیادہ خیال رکھیں۔ خاص طور پر بزرگوں کا تاکہ علاج کی ضرورت ہی پیش نہ آئے ویسے بھی احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ اس کے لئے ہم آپ کو چند ٹپس بتا رہے ہیں۔

باقاعدہ معائنہ

بزرگوں کی صحت کا خیال رکھنے کے لئے ان کا باقاعدہ معائنہ کرواتے رہیں۔ ذیاببیطس اور مختلف اقسام کے بلڈ ٹیسٹ تو ہر چند ماہ بعد کروائیں ہی لیکن روزانہ کی بنیاد پر خون میں شکر کی سطح اور بلڈ پریشر روزانہ بھی چیک کیا جاسکتا ہے۔ یہ کسی بڑے خطرے اور بیماری سے بچائے رکھے گا۔

غذائیت اور ہائیڈریشن

ایک متوازن غذا فراہم کریں جو ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرے اور پانی کی کمی بھی نہ ہونے دے۔ کھانا پکاتے ہوئے گھر کے بیمار افراد اور بزرگوں کے پرہیز کو مدنظر رکھیں۔ کھانوں میں تیل، نمک اور چینی کم سے کم رکھیں۔

جسمانی سرگرمی

گھر کےباقی افراد کی طرح بزرگوں کو بھی جسمانی سرگرمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک کمرے تک محدود نہ کریں بلکہ انھیں یوگا یا کم سے کم چہل قدمی کی ترغیب دیں۔

سماجی مشغولیت

انسان معاشرتی حیوان ہے۔ میل جول اور دوستیاں صرف بچپن یا جوانی کی ضروریات نہیں بلکہ یہ بڑھاپے میں بھی ضروری ہیں۔ بزرگوں کو ان کے رشتے داروں اور دوستوں سے ملوائیں۔

صفائی ستھرائی کا خیال

صفائی ستھرائی کا دھیان رکھیں۔ تولیہ اور بستر کی چادریں باقاعدگی سے تبدیل کریں اس کے علاوہ ناخن وغیرہ کی صفائی کا خیال رکھیں۔

Drug Price Hikes And Taking Care Of Aging Parents

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Drug Price Hikes And Taking Care Of Aging Parents and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Drug Price Hikes And Taking Care Of Aging Parents to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1855 Views   |   25 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دوا بھی مہنگی ہوگئی اب تو اپنا خیال کرلیں۔۔ اپنا اور گھر کے بزرگوں کا خیال رکھنے کے چند آسان طریقے جو بڑی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں

دوا بھی مہنگی ہوگئی اب تو اپنا خیال کرلیں۔۔ اپنا اور گھر کے بزرگوں کا خیال رکھنے کے چند آسان طریقے جو بڑی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوا بھی مہنگی ہوگئی اب تو اپنا خیال کرلیں۔۔ اپنا اور گھر کے بزرگوں کا خیال رکھنے کے چند آسان طریقے جو بڑی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔