ماں کا غم ابھی کم بھی نہیں ہوا تھا کہ ۔۔ کینسر سے انتقال کر جانے والی خاتون کے گزر جانے کے 6 ماہ بعد بیٹی کے ساتھ کیا ہوا؟

ماں کا غم ابھی کم بھی نہیں ہوا تھا کہ ۔۔ کینسر سے انتقال کر جانے والی خاتون کے گزر جانے کے 6 ماہ بعد بیٹی کے ساتھ کیا ہوا؟

دنیا میں سب سے پیارا رشتہ ایک ماں کا اپنی اولاد کے ساتھ ہوتا ہے جو پیدائش سے پہلے ہی جڑ جاتا ہے۔ تبھی بچوں کا درد سب سے پہلے ماں کو محسوس ہوتا ہے اور ماں کمی سب سے زیادہ اولاد کو۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک حقیقی کہانی سنانے جارہے ہیں جو بھارت میں رونما ہوئی۔

ایک خاتون اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئےبتاتی ہیں کہ، میری ماں 5 سالوں سے کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہی تھیں اور آخر کار جنوری 2021 میں وہ اس جنگ میں جان کی بازی ہار گئیں۔ ان کی موت کا صدمہ اس قدر تھا کہ کچھ عرصہ تو میں سنبھل ہی نہیں پائی۔

پھر ان کے گزر جانے کے 6 ماہ بعد مجھے سینے میں الٹی طرف گٹھلی محسوس ہوئی، میں ڈاکٹر کے پاس گئی چیک اپ اور ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ مجھے بریسٹ کینسر ہے۔

40 سال ہی عمر میں جب مجھے چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تو میں بہت گھبرا گئی کیونکہ میرا ایک 10 سال کا بچہ تھا اور حال ہی میں ماں کا انتقال بھی کینسر سے ہی ہوا تھا، میرا ڈرنا واجب تھا۔

میرا علاج شروع ہوا، میری 16 کیموتھراپی اور 20 ریڈیشنز ہوئیں جس میں، میں نے اپنے بالوں کے ساتھ اپنے آپ کو بھی کھودیا تھا۔ مگر اس مشکل وقت میں میرے شوہر اور بیٹے نے میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے اس مرض سے لڑنے کی ہمت دی۔

اور آخرکار پچھلے سال ڈاکٹرز نے مجھے کینسر فری قرار دے دیا۔ میں اپنی ماں کو تو نہیں بچا پائی لیکن میرا ان سے وعدہ ہے کہ میں اپنی آگے کی زندگی میں اپنا بہت خیال رکھوں گی۔

Daughter Diagnosed With Breast Cancer After Mother Died Of Cancer

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Daughter Diagnosed With Breast Cancer After Mother Died Of Cancer and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Daughter Diagnosed With Breast Cancer After Mother Died Of Cancer to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1621 Views   |   12 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ماں کا غم ابھی کم بھی نہیں ہوا تھا کہ ۔۔ کینسر سے انتقال کر جانے والی خاتون کے گزر جانے کے 6 ماہ بعد بیٹی کے ساتھ کیا ہوا؟

ماں کا غم ابھی کم بھی نہیں ہوا تھا کہ ۔۔ کینسر سے انتقال کر جانے والی خاتون کے گزر جانے کے 6 ماہ بعد بیٹی کے ساتھ کیا ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں کا غم ابھی کم بھی نہیں ہوا تھا کہ ۔۔ کینسر سے انتقال کر جانے والی خاتون کے گزر جانے کے 6 ماہ بعد بیٹی کے ساتھ کیا ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔