پہلے اپنے گریبان میں بھی جھانک لو۔۔ فلک شبیر کی عاطف اسلم پر تنقید ! صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا، اصل کہانی کیا ہے؟

Falak Shabbir Criticized Atif Aslam Over NFAK Qawali

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف پاپ سنگر فلک شبیر، جو "روگ" جیسے وائرل گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، حال ہی میں خبروں کی زینت بنے۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں بغیر کسی نام لیے ایسی بات کہہ دی جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ انہوں نے لکھا؛

خان صاحب کو اُن کی آخری آرام گاہ میں سکون کرنے دیں پلیز… اور کچھ نیا بنانے پر توجہ دیں!

یہ بات سنتے ہی مداحوں کو فوراً خیال آیا کہ نشانہ شاید عاطف اسلم پر ہے، جنہوں نے حال ہی میں لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی کو نئے انداز میں پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر اس بیان پر ردعمل ملا جلا ہے— کچھ لوگ فلک شبیر کی تعریف کر رہے ہیں کہ کم از کم کسی نے کھل کر اصل اور نقل میں فرق کی بات کی، تو کچھ نے ان پر "جیلیسی" کا الزام لگا دیا۔

عاطف اسلم کے مداح کہتے ہیں کہ وہ نصرت صاحب کے فن کو زندہ رکھ رہے ہیں، جبکہ فلک کے حامی سمجھتے ہیں کہ پرانے شاہکاروں کو بار بار چھیڑنے کے بجائے اب وقت ہے کہ فنکار کچھ نیا، اصلی اور تازہ پیش کریں۔

دوسری جانب، فلک شبیر خود بھی نئے پروجیکٹس میں مصروف ہیں اور حال ہی میں انہوں نے 'شیر' ڈرامے کے لیئے نیا گانا ریکارڈ کیا ہے، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Falak Shabbir Criticized Atif Aslam Over Nfak Qawali

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Falak Shabbir Criticized Atif Aslam Over Nfak Qawali and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Falak Shabbir Criticized Atif Aslam Over Nfak Qawali to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   110 Views   |   06 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 May 2025)

پہلے اپنے گریبان میں بھی جھانک لو۔۔ فلک شبیر کی عاطف اسلم پر تنقید ! صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا، اصل کہانی کیا ہے؟

پہلے اپنے گریبان میں بھی جھانک لو۔۔ فلک شبیر کی عاطف اسلم پر تنقید ! صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا، اصل کہانی کیا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلے اپنے گریبان میں بھی جھانک لو۔۔ فلک شبیر کی عاطف اسلم پر تنقید ! صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا، اصل کہانی کیا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔