میں مرنے والی ہوں اپنا خیال رکھنا.. بدنصیب جوڑے کی شادی کے دن آگ لگنے سے اپنے پیاروں کو کھونے والے اب کس حال میں ہیں ؟

"ہم دونوں بہت خوش تھے۔ میری منگیتر شادی میں گئی تھی اور وہاں سے نئے لباس پہنے خوبصورت تصاویر بھیج رہی تھی۔ تھوڑی دیر میں اس کا آخری فون آیا کہ میں مرنے والی ہوں، تم سے بہت محبت کرتی ہوں اپنا خیال رکھنا۔ میں نے پوچھا تمھیں کیا ہوا ہے تو اس نے جواب دیا کہ ہال میں آگ لگی ہے اور دھواں ہے۔ میں نے کہا ایک سیکنڈ میں آتا ہوں لیکن جب ہہنچا تو دیکھا میری منگیتر فون ہاتھ میں تھامے مردہ ہوچکی تھی"

یہ دل دہلا دینے والے الفاظ ہیں ڈی جے سٹیون نبیل کے جنھوں نے گزشتہ ہفتے عراقی شادی میں آتشزدگی کے واقعے میں اپنی محبت کرنے والی منگیتر کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔

نبیل کے مطابق 'میں دروازے کے پاس گیا لیکن آگ اور دھواں بہت زیادہ تھا، دم گھٹ رہا تھا، ہم نے شیشے توڑے لیکن اندر داخل نہیں ہو سکے اور پھر بلڈوزر سے دیوار توڑی گئی، اندر گیا تو دیکھا میری منگیتر ہاتھ میں فون لیے مردہ پڑی تھی'۔

واضح رہے کہ عراق کے صوبے نینوا کے شہر ہمدانیہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 113 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

اس افسوسناک واقعے میں دلہن کے 4 بھائی اور دلہا کی والدہ کا انتقال بھی ہوگیا۔ یوں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا. نوبیاہتا جوڑا اپنی شادی کے دن خاندان سے محروم ہونے کے بعد کہتا ہے کہ ہم اب زندہ لاش بن چکے ہیں اور ہمارے پاس کہنے کے لئے کچھ نہیں.

Iraqi Shadi Main Aag Lagnay Ka Khofnak Waqia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Iraqi Shadi Main Aag Lagnay Ka Khofnak Waqia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iraqi Shadi Main Aag Lagnay Ka Khofnak Waqia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2556 Views   |   03 Oct 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں مرنے والی ہوں اپنا خیال رکھنا.. بدنصیب جوڑے کی شادی کے دن آگ لگنے سے اپنے پیاروں کو کھونے والے اب کس حال میں ہیں ؟

میں مرنے والی ہوں اپنا خیال رکھنا.. بدنصیب جوڑے کی شادی کے دن آگ لگنے سے اپنے پیاروں کو کھونے والے اب کس حال میں ہیں ؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں مرنے والی ہوں اپنا خیال رکھنا.. بدنصیب جوڑے کی شادی کے دن آگ لگنے سے اپنے پیاروں کو کھونے والے اب کس حال میں ہیں ؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔