شہد اور کھجور کے فوائد
کھجور کا شمار دنیاکے قدیم پھلوں میں ہوتا ہے یہ پھل دِیار رسول ﷺ کا تحفہ ہے ۔ حج و عمرہ سے آنے والے مبارک تحفے کے طور پر اس کو پھل کو ضرور ساتھ لاتے ہیں ۔ یہ وہ پھل ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں متعدد بار آیا ہے ۔یہ انتہائی مقوی غذا ہے ۔ حکماء اسے کئی اعتبار سے دیگر پھلوں پر فوقیت دیتے ہیں ۔
شہد اور کھجور کا مزاج گرم ہے ان کے فوائد درج ذیل ہیں ۔
دمے کے مریضوں کے لئے بہترین غذا کا درجہ رکھتی ہے ۔
ہاضمہ درست رکھتی ہے
جسم میں تازہ خون بھی پیدا کرتی ہے
سردیوں کے موسم میں بچوں کے لئے بہترین غذا ہے ۔
شہد اور کھجور بلغم کا خاتمہ اور پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتے ہیں ۔
دماغ ، اعصاب، قلب ، معدے اور جسم کے پٹھوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے ۔
امراض قلب میں بھی فائدہ مند ہے ۔
اس کے معدنی نمکیا دل کی دھڑکن کو منظم کرتے ہیں ۔
کھجور، فیٹ، سوڈیم اور کولیسٹرول فری ہے ۔
صحت کے بارے میں حساس افراد کے لئے بہترین معیاری غذا ہے۔
یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی اور انجائنا کے مریضوں کو فائدہ پہنچاتی ہے ۔
شہد اور کھجور کے استعمال سے حاصل ہونے والے چند مفید نسخے
کولیسٹرول کی سطح گھٹانے میں مفید :
کولیسٹرول کی سطح گھٹانے کاایک نسخہ یہ ہے کہ 42عجوہ کھجوروں کی گٹھلیاں پیس کر اورباریک سفوف بنا کر ایک مرتبان میں رکھ لیں روزانہ نہار منہ استعمال کریں ۔
شہد اور کھجور کے استعمال سے انجائنا سے بچاؤ بھی ممکن ہے ۔
عجوہ کھجور کے 21دانے لیں اور اس سے گٹھلیاں نکلانے کے بعد پیس کر باریک سفوف بنالیں ۔ پھر اس سفوف کو دوبارہ اسی خالی جگہ میں بھردیں جہاں سے گٹھلیاں نکالی گئی تھیں ان میں سفوف بھردیں اور سفوف کی ذراسی بھی مقدار باقی نہ بچے اب انہیں 21روز تک باقاعدگی سے استعما ل کریں ۔
معدے کے درد میں کمی :
معدہ ،جگر، مثانہ میں گرمی ، ورم اور سوزش پیدا ہوجائے تو آپ صبح نہار منہ ایک گلاس میں شہد کے 2چمچ ملا کر پئیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
دائمی نزلہ وزکام میں مفید :
بچوں اور بڑوں کو اکثر دائمی نزلہ وزکام اور کھانسی کی شکایت رہتی ہے جو کہ بظاہر ایک چھوٹی سی بیماری نظر آتی ہے جسے اکثر چھوٹے بڑے نظر انداز کردیتے ہیں اور یہ مرض بعد میں شد ت اختیار کرجاتا ہے جس کے نتیجے میں انسان کو سردرد، جسم میں کمزوری ، آنکھوں سے پانی بہنا، حلق میں خراش اور ہلکا ہلکا بخار اور تھکاوٹ بھی شروع ہوجاتی ہے جس سے ہر وقت بدن سست روی کا شکار ہوتا ہے ۔ ایسے مریضوں کو چاہیے کہ وہ یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں ۔
آدھ تولہ ملٹھی ، آدھ تولہ لونگ، آدھ تولہ دار چینی ، آدھ تولہ فلفل دراز اور آدھ تولہ الائچی کلاں لے کر اس کو باریک پیس لیں اور شہد میں حسب مقدار ملا کر اس کی معجون بنالیں اور رات کو سونے سے قبل آدھ چمچ کھانے سے انشاء اللہ تعالی کھانسی ، نزلہ وزکام اور بخار میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔
Shehad Or Khajoor Ke Fawaid Asani Ke Sath – Honey and dates are considered to be the ingredients of healthy life style. Experts believe that a day should commence with the taste of honey and dates. Apart from health benefits, honey and dates are the sweetest delight that can help in regulating the digestive process, boosts energy levels, helps in weight loss, and makes your heart healthy. Learn more about the benefits of this nutritious food and do give your feedback.
Tags: Benefits of Dates Benefits of Honey
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shehad Or Khajoor Ke Qeemti Fawaid Asani Ke Sath and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shehad Or Khajoor Ke Qeemti Fawaid Asani Ke Sath to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
Shehad Or Khajoor Ke Qeemti Fawaid Asani Ke Sath
Shehad Or Khajoor Ke Qeemti Fawaid Asani Ke Sath ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Shehad Or Khajoor Ke Qeemti Fawaid Asani Ke Sath سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔