بے وقت پیٹ کے درد سے پریشان ہیں؟ بتائے گئے گھریلو نسخوں سے کریں اس کا فوری علاج

پیٹ میں درد کی سب سے عام وجہ ہے نظامِ ہاضمہ کی خرابی، آپ نے جو کچھ بھی کھایا اور پیا ہے وہ اگر ہضم نہ ہو تو گیس، پیٹ درد اور زہریلے مادے پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔
آدھا ہضم ہونے والا کھانا بھی ہماری آنتوں کے راستے کو بلاک کرتا ہے اور پھر یہ بدہضمی اگر طویل عرصے تک چلے تو بہت سے مسائل کا سبب بنتی ہے ان تمام مسائل سے بچنے کے لئے ماہرینِ صحت چند آسان نسخے بتاتے ہیں جس سے آپ بدہضمی کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں اور پیٹ درد سے نمٹ سکتے ہیں۔

بدہضمی سے بچنے کے چند گھریلو نسخے

• بھوک کی کمی، بدہضمی سے نجات کا طریقہ

خشک ادرک (سونٹھ) کا ایک انچ کا ٹکڑا لیں، ساتھ تھوڑی کالی مرچیں اور ہینگ شامل کریں۔
آدھا چمک کالا نمک اور اپسم نمک لیں۔
ان تمام اجزاء کو پیس لیں۔
تین کوکم (ایک جڑی بوٹی جسے گھریلو نسخوں میں استعمال کیا جاتا ہے) کا رس نکال لیں۔
اب پیسے ہوئے اجزاء کو اس رس میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں ٓ۔
دن میں تین مرتبہ اسے استعمال کریں پیٹ درد اور بدہضمی دور ہو جائے گی۔

• پیٹ درد سے نجات کا طریقہ

تازہ ادرک کا ایک بڑا ٹکڑا لیں اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اس پر نمک 1 چائے ک چمچ نمک اور ایک عدد لیموں کا رس ڈالیں اب اسے کسی برتن میں رکھ کر ڈھک دیں اور کچھ دیر کے لئے دھوپ میں رکھ دیں، جب اس کا پانی خشک ہو جائے تو اسے روزانہ ہر کھانے کے بعد ایک ٹکڑا چبا لیں، پیٹ درد دور ہو گا اور کھانا فوری ہضم ہوگا۔

• سینے میں جلن، پیٹ درد اور گیس

ایک پیالی میں 20 عدد کالی کشمش لیں، آدھا کھانے کا چمچ ملیٹھی پاؤڈر لیں، ایک کھانے کا چمچ آملہ پاؤدر لیں، آدھا کھانے کا چمچ سونف کا پاؤڈر لیں اب اس میں ¼ چائے کا چمچ سونٹھ پاؤڈر اور ¼ کھانے کا چمچ الائچی پاؤڈر شامل کریں اب ان تمام اجزاء کو 1 لیٹر پانی میں شامل کریں اور اسے دن میں کم سے کم دو مرتبہ ضرور پی لیں۔

• موشن اور پیچس کا علاج

ایک گلاس تازہ دودھ میں ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر ملا کر پی لیں۔

• ہینگ سے پیٹ درد کا علاج

اگر ہینگ کو پیس کا اسے پانی میں شامل کر کے پیسٹ بنایا جائے اور اس پیسٹ کو ناف کر گِرد لگایا جائے تو پیٹ درد دور ہو جائے گا۔

• قبض کی وجہ سے ہونے والے پیٹ درد کا علاج

ایک چائے کا چمچ ترپھلہ نیم گرم پانی میں ملا کر روزانہ رات پی لیں اس سے قبض کی شکایت دور ہوگی اور اس کی وجہ سے ہونے والا پیٹ درد دور ہوگا۔

Pait Dard Ka Asan Ghrelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pait Dard Ka Asan Ghrelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pait Dard Ka Asan Ghrelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4114 Views   |   20 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

بے وقت پیٹ کے درد سے پریشان ہیں؟ بتائے گئے گھریلو نسخوں سے کریں اس کا فوری علاج

بے وقت پیٹ کے درد سے پریشان ہیں؟ بتائے گئے گھریلو نسخوں سے کریں اس کا فوری علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بے وقت پیٹ کے درد سے پریشان ہیں؟ بتائے گئے گھریلو نسخوں سے کریں اس کا فوری علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔