چپس کے پیکٹ کو الٹا کیوں کھولنا چاہیئے ؟ جانئے کچھ مفید گھریلو ٹوٹکے جو خرچہ بھی بچائیں اور زندگی آسان بھی بنائیں

آج کل کی مصروف زندگی میں لوگ آسان اور فوری طور پر ہونے والے کاموں کو ترجیح دیتے ہیں، اسی لیئے سوشل میڈیا ٹپ اور ٹرکس سے بھرا پڑا ہے۔ کوئی بھی کام کرنا ہو، کوئی بھی معلومات چاہیئے ہو یا کچھ بنانا ہو لوگ سب سے پہلے انٹر نیٹ پر جا کر کوئی آسان ٹپ تلاش کرتے ہیں تا کہ انکا وقت بھی بچے اور پیسے بھی۔
تو آج کے فوڈز بھی آپ کے لیئے لایا ہے کچھ آسان سی ٹپس جو کہ آپ اپنی روزمرہ زندگی میں اپنا سکتے ہیں

پریشر کُکر استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

پریشر کُکر کا استعمال جتنا فائدے مند ہے اتنا ہی نقصان دہ بھی ہے، ککر میں کھانا بناتے وقت آپ کو احتیاط لازمی کرنی چاہئیے ورنہ چہرہ یا ہاتھ جل سکتا ہے۔ پریشر ککر میں کھانا پکانے سے قبل اس کی ربڑ میں آپ کوئی بھی آئل لگا لیں تاکہ وہ آسانی سے بند ہو جائے اور گیس کے دباؤ کی وجہ سے نہ پھٹے۔ ککر میں اتنا کھانا نہ ڈال دیں کہ وہ اوپر منہ تک آئے، بلکہ ایک تہائی حصہ کم کھانا ڈالئے۔ ککر میں کھانا چڑھانے کے بعد کبھی اس کے قریب نہ کھڑے ہوں۔ اور جوں ہی سیٹی بجنے لگے چولہے کی آنچ ہلکی کردیں یا بند کردیں۔ ککر میں پانی کم رکھیں، اس سے پھٹنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

آلو اور پیازوں کو محفوظ رکھنے کا طریقہ

آلو اور پیاز کو ایک ساتھ جالی میں رکھنا ہمارے گھروں میں ایک عام سے بات ہے- لیکن حقیقت میں یہ طریقہ بہت غلط ہے جو ہم اختیار کرتے ہیں کیونکہ آلو کچھ ایسی گیسیں خارج کرتے ہیں جو پیاز کو خراب کرسکتی ہیں- اس کے لیے بہتر یہی ہے آپ ان دونوں سبزیوں کو علیحدہ علیحدہ جالیوں میں محفوظ بنائیں اس سے ان کی زندگی بھی طویل ہوجائے گی۔

چپس کا پیکٹ الٹا کھولیں

روایتی طور پر چپس کے پیکٹ لمبے عرصے تک دکانوں اور اسٹورز وغیرہ میں شیلف پر سیدھے رکھے جاتے ہیں- جس کی وجہ سے ان کا مصالحہ نیچے بیٹھ جاتا ہے- اس مسئلے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہمیشہ چپس کے پیکٹ الٹا کھولیں اور اسے کھولنے سے قبل پیکٹ کو اچھی طرح ہلا بھی لیں مصالحہ مکس ہوجائے گا۔

Chips Ke Packet Ko Ulta Kiyun Kholna Chahiye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chips Ke Packet Ko Ulta Kiyun Kholna Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chips Ke Packet Ko Ulta Kiyun Kholna Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   2489 Views   |   13 Oct 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

چپس کے پیکٹ کو الٹا کیوں کھولنا چاہیئے ؟ جانئے کچھ مفید گھریلو ٹوٹکے جو خرچہ بھی بچائیں اور زندگی آسان بھی بنائیں

چپس کے پیکٹ کو الٹا کیوں کھولنا چاہیئے ؟ جانئے کچھ مفید گھریلو ٹوٹکے جو خرچہ بھی بچائیں اور زندگی آسان بھی بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چپس کے پیکٹ کو الٹا کیوں کھولنا چاہیئے ؟ جانئے کچھ مفید گھریلو ٹوٹکے جو خرچہ بھی بچائیں اور زندگی آسان بھی بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔