شادی کو 7 سال ہوگئے مگر ایک دوسرے کو آج تک نہیں دیکھا ۔۔ یہ جوڑا ایک دوسرے کو نا دیکھتے ہوئے بھی ایک دوسرے کا کیسے خیال رکھتا ہے؟

محبت کی عظم داستانیں تو کئی سننے اور دیکھنے کو ملی ہیں مگر آج ایسے جوڑے کی کہانی آپ کو سنانے جا رہے ہیں جنہوں نے اپنی شادی کے 7 سال گزر جانے کے بعد ایک دوسرے کو نہیں دیکھا مگر دونوں کے درمیان ازدواجی تعلق بے مثال ہے۔

مذکورہ جوڑا دیکھنے کی صلاحیت سے قاصر ہے مگر دل کی آنکھوں سے ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کا کیسے خیال رکھتے ہیں آیئے جانتے ہیں؟

انہوں نے بی فائنڈر کے ویب چینل کو انٹرویو دیا اور اپنا تعارف کروایا۔ بینائی سے محروم محمد اویس اور ڈاکٹر عائشہ دونوں تعلیم یافتہ ہیں۔ دونوں میاں بیوی نے انٹرنیشل ریلیشنز میں ایم فل کیا ہے۔ دونوں سرکاری افسر ہیں جس میں لیکچرار کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اپنی خدا داد صلاحیت کے بارے میں محمد اویس نے بتایا کہ ہم پیدائشی طور پر بینائی سے محروم ہیں۔ میں نے اپنی پڑھائی انگلیوں کی مدد سے (braille language) مکمل کی ہے۔ میں نے نجی اسکول سے تعلیم حاصل کی جہاں نابینا بچوں کا اسکول تھا۔ پھر انٹرنیڈیٹ کی تعلیم حاصل لاہور کالج سے حاصل کی وہیں سے پولیٹیکل سائنس میں بی- ایس کی تعلیم حاصل کی۔ محمد اویس نے بتایا کہ میں نے کمپیٹر کی مدد سے تعلیم حاصل کی جس میں اسکرین پڑھنے والا سافٹ وئیر انسٹال ہوتا ہے ۔ اور پھر یونیورسٹی آف پنجاب سے ایم فل کی تعلیم حاصل کی۔

محمد اویس کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ میرے والد نے مجھ سے ایک روز کہا تھا کہ تم ایک دن دنیا میں میری پہچان بنو گی۔ انہوں نے مجھے مان دیا اور ساتھ میں بہت سپورٹ بھی کیا۔ ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ اگر اللہ نے آنکھیں نہیں دی تو ہمیں ہاتھ اور کان ضرور دیئے ہیں اور انگلیوں میں وہ احساس کی طاقت دی تھی جس کی مدد سے آپ الفاظ کو پڑھ سکتے تھے۔

آنکھوں کی بینائی سے محروم میاں بیوی نے مزید اپنے بارے میں کیا بتایا دیکھئے۔

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   2150 Views   |   22 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about شادی کو 7 سال ہوگئے مگر ایک دوسرے کو آج تک نہیں دیکھا ۔۔ یہ جوڑا ایک دوسرے کو نا دیکھتے ہوئے بھی ایک دوسرے کا کیسے خیال رکھتا ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (شادی کو 7 سال ہوگئے مگر ایک دوسرے کو آج تک نہیں دیکھا ۔۔ یہ جوڑا ایک دوسرے کو نا دیکھتے ہوئے بھی ایک دوسرے کا کیسے خیال رکھتا ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.