شدید دھوپ اور گرم لُو والی ہوائیں۔۔۔ جانیں موجودہ ہیٹ ویو میں خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟

موسم گرما کی آمد ہوتے ہی کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کی اور گرم طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، دن بھر شدید دھوپ اور گرم ہوا کے باعث تھپیڑ مارتی لُو کا راج ہے، جس کی وجہ سے شہری بھی بے حد پریشان ہیں۔

لیکن اس موسم میں سب سے زیادہ یہ جاننا ضروری ہے کہ ہیٹ ویو میں خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟

ایسی صورتحال میں موسم کی سختی سے خود کو کیسے بچایا جائے اور اپنا خیال کیسے رکھا جائے آج کے فوڈز آپ کو بتائے گا تاکہ آپ رہ سکیں شدید گرمی میں بھی پرسکون اور توانا۔

تو چلیں پھر آپ کو چند ایسی ٹپس بتاتے ہیں جن پر عمل کر کے آپ خود کو اس خطرناک ہیٹ ویو سے بچا سکتے ہیں، لیکن پہلے یہ جان لیں کہ ہیٹ ویو کے صحت پر اثرات اور اس کی علامات کیا ہیں۔

ہیٹ ویو کے صحت پر اثرات اور علامات

ہیٹ ویو کے باعث انسان ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو جاتا ہے، جس میں گرمی کی شدت کی وجہ سے حالت غیر ہو جاتی ہے اور جسم میں پانی کی شدید کمی کے ساتھ ساتھ لُو کے باعث جسمانی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، ہیٹ ویو کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، دل میں درد، بلڈ پریشر بڑھ جانا، الٹی محسوس ہونا، بے ہوش ہونا، سر درد اور جلد کا سُرخ ہونا شامل ہے۔

ہیٹ ویو سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدابیر

آپ گھر میں موجود ہوں یا باہر آنا جانا ہو پانی زیادہ سے زیادہ پینے کی کوشش کریں، بار بار منہ پر پانی ڈالیں۔

جسم میں نمکیات کی کمی کو دور کرنے کے لئے او آر ایس کا پانی، لیموں پانی، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں، موسم کی اس بگڑتی صورتحال میں طبی ماہرین کے مطابق ایک دن میں 6 سے 7 لیٹر پانی پیئیں جبکہ صبح 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، اگر باہر نکلیں تو دھوپ سے بچاؤ والے چشمے اور کیپ کا استعمال لازمی کریں۔

اگر گھر سے نکلنا بے حد ضروری ہو تو کوشش کریں کہ پانی اپنے ساتھ رکھیں اور بار بار پانی پیئیں، گھر سے نکلتے وقت اور واپس آ کر نہائیں ایک تولیہ گیلی کر کے اپنے ساتھ رکھیں جس سے بار بار منہ پوچھتے رہیں۔

اگر باہر سے آکر آپ کی طبعیت زیادہ خراب ہو رہی ہو اور آپ کے جسم کا درجہ حرارت 106C-108C کی صورت میں اپنی گردن، بغلوں، گھٹنوں اور پیٹھ پر برف کے ٹکڑے رکھیں۔

یاد رہے کہ ہیٹ اسٹروک کے باعث ہونے والا بخار دواؤں سے ٹھیک نہیں ہوتا اس لئے گھر پر کسی بھی قسم کی دواؤں کا تجربہ نہ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد بھی اگر حالت بگڑے تو فوری اسپتال کا رُخ کریں۔

Heat Wave Me Kese Khud Ko Mehfooz Rakha Jaye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Heat Wave Me Kese Khud Ko Mehfooz Rakha Jaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Heat Wave Me Kese Khud Ko Mehfooz Rakha Jaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2565 Views   |   17 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

شدید دھوپ اور گرم لُو والی ہوائیں۔۔۔ جانیں موجودہ ہیٹ ویو میں خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟

شدید دھوپ اور گرم لُو والی ہوائیں۔۔۔ جانیں موجودہ ہیٹ ویو میں خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شدید دھوپ اور گرم لُو والی ہوائیں۔۔۔ جانیں موجودہ ہیٹ ویو میں خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔