دوبارہ ماں بننے کیلئے کوششیں کر رہی تھی جب بچہ پیدا ہوا تو اسے گود بھی نہ لے سکی ۔۔۔ اپنے ہی بچے سے الرجی ہونے والی اس ماں کو کون سی انوکھی بیماری ہے؟

ماں بننا ایک فطری عمل ہے جو یقیناً ہر عورت کی زندگی کا سب سے زیادہ خوبصورت لمحہ ہے۔ دورانِ حمل ہر عوت بچے سے متعلق کئی خواب آنکھوں میں سجاتی ہے اور بچے کے بارے میں خیالات رکھتی ہے پھر چاہے وہ اس کی پہلی اولاد ہو یا دوسری ۔۔ ایک ایسی ہی برطانوی خاتون فیونا ہوکر ہیں۔ جن کے ہاں شادی کے 8 سال بعد ایک بیٹا پیدا ہوا اور اس کے بعد 3 سال میں 4 مرتبہ اسقاطِ حمل کی تکلیف سے گزرنا پڑا۔ یہ دوبارہ ماں بننا چاہتی تھیں۔
جب ان کی یہ خواہش پوری ہوئی اور یہ حاملہ ہوئیں تو ان کے شوہر بھی بے حد خوش تھے۔ فیونا ہوکر کو حمل کے 35 ویں ہفتے میں ایک ایسی نایاب اور خطرناک الرجی Pemphigoid Gestationis ہوئی جو 1 لاکھ میں سے 1 ہی خاتون میں پائی جاتی ہے۔

یہ الرجی جلد کی ایک حالت ہے جو عام طور پر حمل کے دوسرے سہ ماہی میں ظاہر ہوتی ہے۔ تاہم، یہ حمل کے دوران کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔ اس میں ماں کے پورے جسم کے کسی بھی حصے پر پیپ اور پانی کے چھالے نما دانے ہو جاتے ہیں جس سے پورا جسم متاثر ہوتا ہے۔ ماں بچے کو نہ تو گود لے سکتی اور نہ اس کو دودھ پلا سکتی ہے۔ یہ جلدی بیماری ماں سے بچے میں منتقل ہونے کے خطرات بھی ہوتے ہیں۔ ایسے میں ماں کو بچے سے دور رہنے کی ہدایات دی جاتی ہیں۔
فیونا ہوکر کہتی ہیں کہ : جب میرا پہلا بیٹا ہوا تو مجھے ایسی کوئی الرجی نہیں ہوئی لیکن جب میں دوسری مرتبہ حاملہ ہوئی تو 35 ویں ہفتے میرے جسم پر اس قسم کے نشانات، خارش اور الرجی ہوگئی کہ مجھ سے برداشت نہیں ہوئی۔ میں نے ڈاکٹر کو دکھایا انہوں نے ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ یہ بیماری اتنی نایاب ہے کہ اس کی دوائیں اب تک موجود نہیں ہیں البتہ کچھ مناسب دوائیں ہیں جن کا استعمال آپ کو فائدہ دے گا۔ بحیثیتِ ماں میرے لیے اپنے بچے سے دور رہنا مشکل تھا۔ صرف یہی نہیں میرا 2 سال کا بڑا بیٹا مجھے اس سے بھی دور رہنا پڑا جس کی وجہ سے مجھے زیادہ تکلیف ہوئی۔ ماں بننا ایک خوبصورت احساس ہے لیکن میری زندگی میں یہ دردناک اذیت گزری۔ میری دعا ہے کہ کسی بھی ماں کو یہ بیماری نہ ہو۔

کھانے میں کیا احتیاط رکھیں:

اس قسم کی نایاب بیماریوں میں عموماً ڈاکٹر سب کچھ کھانے پینے کے لئے منع کردیتے ہیں اور ہرے پتوں کی سبزیوں کے استعمال کاکہا جاتا ہے۔ حمل کے دوران آپ بھی اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھیں اور ہر وہ غذا کھائیں جو اس دوران ڈاکٹر آپ کو تجویز کریں تاکہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند رہیں۔

Dobara Maan Banne Ki Koshish

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dobara Maan Banne Ki Koshish and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dobara Maan Banne Ki Koshish to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   4214 Views   |   11 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

دوبارہ ماں بننے کیلئے کوششیں کر رہی تھی جب بچہ پیدا ہوا تو اسے گود بھی نہ لے سکی ۔۔۔ اپنے ہی بچے سے الرجی ہونے والی اس ماں کو کون سی انوکھی بیماری ہے؟

دوبارہ ماں بننے کیلئے کوششیں کر رہی تھی جب بچہ پیدا ہوا تو اسے گود بھی نہ لے سکی ۔۔۔ اپنے ہی بچے سے الرجی ہونے والی اس ماں کو کون سی انوکھی بیماری ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوبارہ ماں بننے کیلئے کوششیں کر رہی تھی جب بچہ پیدا ہوا تو اسے گود بھی نہ لے سکی ۔۔۔ اپنے ہی بچے سے الرجی ہونے والی اس ماں کو کون سی انوکھی بیماری ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔