انار کے چھلکوں کو ضائع نہ کریں بلکہ ۔۔ جانیں یہ چھلکیں آپ کو کون سی 6 بیماریوں سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

انار قدرت کے خزانوں سے مالا مال ایک لذیذ پھل ہے جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، اسے کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اس کے دانے چھیک کر کھاتے ہیں تو کچھ اسکا جوس نکال کر پیتے ہیں اسکے علاوہ اسے سلاد اور چاٹ میں بھی اوپر سے ڈالا جاتا ہے خوبصورتی کیلیئے۔ ایک طرف جہاں انار کھانے کے بے شمار فوائد ہیں تو دوسری طرف اسکے چھلکوں کی بھی بہت اہمیت ہے، جو اکثر لوگ نہیں جانتے اور اسے کچرے میں پھینک دیتے ہیں۔
آج ہم آپ کو اس کے کچھ ایسے فائدے بتائیں گے جس کے بعد آپ ان چھلکوں کو پھینکنے کے بارے میں سوچیں گے بھی نہیں۔

انار کے چھلکوں کی چائے

نار کے چھلکوں کو استعمال میں لانے کے لیے ان چھلکوں کو اچھی طرح دھوپ میں سکھا لیں اس کے بعد ان کو گرائيںڈر میں اس طرح پیس لیں کہ وہ پاؤڈر کی شکل اختیار کر لےاس پاوڈر کو کسی بھی کافی والی بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں-

ایک کپ پانی ممیں آدھا چمچ پسے ہوئے انار کے چھلکے شامل کر لیں اور اس کو چائے کی طرح چولہے پر پکائيں اس کے بعد اس میں حسب ذائقہ لیموں کا رس اور شہد کو شامل کر دیں اور اس کو ٹھنڈا یا گرم دونوں صورتوں میں پیا جا سکتا ہے-

انار کے چھلکوں کی چائے کے فوائد

بار بار پیشاب آنے کے لیے

اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کو بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہوتی ہے اس تکلیف کے لیے دن میں ایک بار انار کے چھلکوں کو دن میں ایک بار کسی بھی وقت استعمال کریں اور کچھ ہی دنوں میں فائدہ دیکھیں-

پیٹ کے درد کے لیے

اگر کسی وجہ سے پیٹ میں درد ہو رہا ہو اور بدہضمی کی تکلیف کا بھی سامنا ہو تو اس صورت میں انار کی چائے ایک اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے اور اس چائے کو ٹھنڈا کر کے دو دو گھونٹ کر کے پلائيں کچھ ہی دیر میں پیٹ کے درد سے افاقہ ہو جائے گا-

سانس کی بدبو کے لیے

اکثر لوگوں میں معدے کے مسائل کے سبب یا مسوڑھوں کی خرابی کی وجہ سے منہ سے بدبو آنے کی شکایت ہوتی ہے جو سخت شرمندگی کا سبب ہوتی ہے اس کو دور کرنے کے لیے انار کے چھلکوں کی چائے بہت بہترین ہوتی ہے اس چائے سے کلیاں کرنے سے مسوڑھے ٹھیک ہوتے ہیں دانت کے درد سے نجات ملتی ہے جب کہ اس کے کچھ گھونٹ پی لینے سے معدے کی تکالیف میں آرام ملتا ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے-

بواسیر کے لیے

بواسیر چاہے خونی ہو یا بادی دونوں کے علاج کے لیے انار کے چھلکے اکسیر کا اثر رکھتے ہیں دن میں دو بار انار کے چھلکوں کی چائے کے استعمال سے ہر طرح کی بواسیر کی تکالیف کا خاتمہ ہوتا ہے-

ٹانسلز اور گلے کی خراش کے لیے

اکثر بچوں میں بار بار گلے خراب ہونے کی وجہ ٹانسلز قرار دی جاتی ہے جس کے علاج کا واحد حل ان کا آپریشن ہوتا ہے مگر دن میں دو بار انار کے چھلکوں کی نیم گرم چائے سے غرارے کر کے ٹانسلز کے آپریشن کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اس سے ہمیشہ کے لیے جان بھی چھڑائی جا سکتی ہے-

وزن کم کرنے کے لیے

اگر کسی کا کولیسٹرول بہت بڑھا ہوا ہو اور وہ وزن کم کرنے کا بھی خواہشمند ہو تو اس صورت مں اس کو چاہیے کہ وہ انار کی چائے بناتے ہوئے اس میں ایک ٹکڑا ادرک کا بھی شامل کر لیں اور دن میں دو بار اس کا استعمال کریں کچھ ہی دنوں میں وزن میں قدرتی طور پر کمی آنی شروع ہو جائے گی اور چربی پگھلنے لگے گی-

Anar Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anar Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   3420 Views   |   09 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

انار کے چھلکوں کو ضائع نہ کریں بلکہ ۔۔ جانیں یہ چھلکیں آپ کو کون سی 6 بیماریوں سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

انار کے چھلکوں کو ضائع نہ کریں بلکہ ۔۔ جانیں یہ چھلکیں آپ کو کون سی 6 بیماریوں سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انار کے چھلکوں کو ضائع نہ کریں بلکہ ۔۔ جانیں یہ چھلکیں آپ کو کون سی 6 بیماریوں سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔