لوگ کہتے ہیں نماز پڑھ لو.. 6 بار کینسر سے بچایا کیونکہ اللہ مجھ سے خوش ہے! اسماء عباس تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں

"آپ لوگ اصل چیز سے ہٹ کر ہماری ذاتیات پر اتر جاتے ہیں. مذہب ہمارا ذاتی معاملہ ہے. میں آپ کو کیوں بتاؤں کہ کس طرح اور کس وقت عبادت کرتی ہوں یہ میرا اور خدا کا ذاتی معاملہ ہے. میں جاناں اور میرا اللہ جانے. آپ کو اس سے کیا"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ اسماء عباس کا جنھوں نے جائے نماز پر بیٹھ کر وی لاگ بنایا اور تنقید کرنے والوں کے لتے لے لیے.

اسماء عباس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ کمنٹس کرکے انہیں ہدایات دیتے رہتے ہیں کہ نماز پڑھ لو، آج دوپٹہ نہیں پہنا، بال ڈھانپ لو. آپ .میری فکر کرنے کے بجائے اپنی فکر کریں. کیوں کہ ہر کسی نے اپنی اپنی قبر میں جانا ہے. آپ کو میری قبر میں تو جانا نہیں ہے. لوگ مجھے بد دعائیں بھی دیتے رہیں اور یہ بھی کہتے رہیں کہ کینسر سے بچ گئیں ہیں پھر بھی باز نہیں آ رہیں۔

اسماء عباس نے کہا کہ ہر انسان گناہ کرتا ہے انھوں نے بھی بہت گناہ کیے ہیں لیکن اللہ چاہتا ہے انسان گناہ کرے تو وہ معاف کرے. اللہ جج نہیں کرتا آپ لوگ جج کرتے ہیں. جب اللہ نے مجھے کینسر سے ایک بار نہیں چار بار نہیں، چھ چھ بار بچایا تو مجھے محسوس ہوا کہ رب مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں. میری دعائیں قبول کرتے ہیں، تبھی تو مجھے زندگی دی۔

اسماء عباس نے مزید کہا کہ میرے ساتھ کتنے مسائل ہیں ان کا آپ کو کیا معلوم. میں پھر بھی کام کرتی ہوں. ہم لوگ آپ کو انٹرٹین کرتے ہیں کیونکہ آپ سے محبت کرتے ہیں آپ لوگ بھی ہم سے محبت کریں.

Asma Abbas Replied To Critics

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asma Abbas Replied To Critics and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asma Abbas Replied To Critics to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2275 Views   |   29 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

لوگ کہتے ہیں نماز پڑھ لو.. 6 بار کینسر سے بچایا کیونکہ اللہ مجھ سے خوش ہے! اسماء عباس تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں

لوگ کہتے ہیں نماز پڑھ لو.. 6 بار کینسر سے بچایا کیونکہ اللہ مجھ سے خوش ہے! اسماء عباس تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگ کہتے ہیں نماز پڑھ لو.. 6 بار کینسر سے بچایا کیونکہ اللہ مجھ سے خوش ہے! اسماء عباس تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔