پیروں کی وجہ سے شرمندہ نہ ہوں بلکہ اب پیڈی کیور کریں منٹوں میں وہ بھی صرف ایک کپ گرم پانی میں یہ چیز مکس کریں اور پاؤں کی خوبصورتی بڑھائیں!

آج کل ہر دوسری خاتون کا چہرہ اتنا حسین اور چمکتا ہوا نظر آتا ہے لیکن اگر غلطی سے بھی کسی کی نظر ان کے پیروں پر چلی جائے تو بندہ سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ چہرہ اتنا خوبصورت اور پاؤں ایسے بد نما۔۔۔ جو کہ یقیناً کوئی اگر آپ کے سامنے کہہ دے تو آپ کو بھی بُرا لگے گا تو اب سے شرمندگی بلکل نہیں بلکہ صرف ایک کپ گرم پانی سے اپنے پاؤں کی خوبصورتی کو بڑھائیں اور بنائیں ان کو نرم و ملائم کہ جو بھی دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے۔

ٹپ:

٭ ایک کپ پانی میں دو لیموں کا رس ڈال کر دو سے تین منٹ ابالیں۔
٭ اس کے بعد ایک چمچ کلونجی ڈالیں اور جوش آنے دیں۔
٭ اب آپ اس پانی کو ایک ٹپ میں ڈالیں جس میں آپ اپنے پاؤں ڈبو سکیں۔
٭ پھر اس ٹپ میں چار گلاس سادہ پانی ڈالیں۔
٭ اب اپنے پیروں کو اس میں 15منٹ کے لئے ڈبوئیں اور ہاتھوں سے رگڑتی رہیں تاکہ میل نکل آئے۔

فائدہ کیوں ہوگا؟

اس ٹپ سے فائدہ اس لئے ہوگا کیونکہ اس میں کلونجی موجود ہے جس میں سوڈیئم، پوٹاشیئم، بائی کاربونیٹ اور کوبالامن موجود ہیں جو کہ پیروں کی سخت جلد کو صاف کرنے اور اس پر موجود نشانات کو ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   11061 Views   |   11 Feb 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پیروں کی وجہ سے شرمندہ نہ ہوں بلکہ اب پیڈی کیور کریں منٹوں میں وہ بھی صرف ایک کپ گرم پانی میں یہ چیز مکس کریں اور پاؤں کی خوبصورتی بڑھائیں! and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پیروں کی وجہ سے شرمندہ نہ ہوں بلکہ اب پیڈی کیور کریں منٹوں میں وہ بھی صرف ایک کپ گرم پانی میں یہ چیز مکس کریں اور پاؤں کی خوبصورتی بڑھائیں!) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.