جگر کی سوزش ختم کرے اور وزن کم کرے، بیہہ صدیوں سے استعمال ہونے والی ایسی سبزی جس کو کھاتے سب مگر جانتے کم لوگ ہیں

دنیا میں دو پودوں کے بارے میں ایسا کہا جاتا ہے کہ ان کی جڑ سے لے کر پھل تک ہر ہر حصہ لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں بلکہ ان میں سے ہر حصے کے صحت کے حوالے سے بھی بہت فوائد ہوتے ہیں ان میں سے ایک نیم کا پودا اور دوسرا کنول کا پودا ہوتا ہے-

کنول کا تنا یا بیہہ

ویسے تو کنول کے پودے کے ہر ہر حصے مختلف انداز سے استعمال کیے جاتے ہیں مگر آج ہم آپ کو کنول کے تنے کے بارے میں بتائيں گے جس کو مختلف زبانوں میں الگ الگ ناموں سے پکارا جاتا ہے سندھ کے لوگ اس کو بیہہ کہتے ہیں تو پنجاب کے لوگ اس کو بھیں اور کے پی کے کے لوگ اس کو برسنڈا کے نام سے پکارتے ہیں-

بیہہ کا استعمال

بیہہ کو جس طرح الگ الگ ناموں سے پکارا جاتا ہے اسی طرح سے اس کو ہر علاقے کے لوگ اپنے انداز میں پکا کر کھاتے ہیں۔ یہ ذائقے میں کسی حد تک آلو سے ملتا جلتا ہے مگر اس کے مقابلے میں اس میں قدرے سختی ہوتی ہے اور بعض علاقے کے اندر اگنے والی اس سبزی میں بال نما ریشے بھی ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ اس کو پکوڑوں کی طرح تل کر کھاتے ہیں تو کچھ لوگ اس کا سالن بنا کر بھی کھاتے ہیں-

بیہہ کے فوائد

بیہہ کاربوہائيڈریٹ، فائبر، پروٹین اور معدنیات سے بھرپور غذا ہے اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات اس کو کئی حوالوں سے بہت فائدہ مند ثابت کرتے ہیں جو کہ کچھ اس طرح سے ہیں-

جگر کے لیے مفید

جگر کے اندر عام طور پر چکنائی جمع ہو جاتی ہے جو کہ نہ صرف اس کے سائز کو بڑھا دیتی ہے بلکہ اس میں انفیکشن کا بھی سبب بن جاتی ہے- بیہہ کے اندر ٹورین نامی ایک جز موجود ہوتا ہے جو کہ جگر میں سے فالتو چربی کو خارج کرتا ہے اور اس طرح سے اس کی صحت کو بہتر بناتا ہے-

وزن کم کرنے میں مددگار

جس طرح بیہہ جگر کی چربی کو خارج کرتا ہے اسی طرح یہ پٹھوں میں چکنائی کو بھی جمع کرنے سے روکتا ہے جسم میں سے فالتو چکنائی کے اخراج کے سبب یہ نہ صرف وزن کو برقرار رکھتا ہے اور اس میں اضافے سے روکتا ہے بلکہ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اس کا استعمال کر کے وزن میں تیزی سے کمی کر سکتے ہیں-

ہاضمے کے لیے بہترین

بیہہ میں بڑی مقدار میں فائبر یا ریشے موجود ہوتے ہیں جن کی موجودگی ہاضمے کے عمل کو درست کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس میں پروٹین اور فولاد کی موجودگی ہاضمی نالی کے عمل کو بہتر بنا کر قبض کا خاتمہ کرتی ہے- اس کے علاوہ اس کا استعمال بواسیر، پیچش کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے-

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے

اگرچہ بیہہ میں کاربوہائيڈریٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے مگر اس کے باوجود اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی موجودگی کی وجہ سے یہ قدرتی طور پر خون میں سے شوگر لیول کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے-

بیہہ کے یہ تمام استعمال ایسے ہیں کہ اس کے ذریعے صحت کے بڑے بڑے فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اس کی لذت سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے-

Beh Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Beh Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beh Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16345 Views   |   23 Feb 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 October 2024)

جگر کی سوزش ختم کرے اور وزن کم کرے، بیہہ صدیوں سے استعمال ہونے والی ایسی سبزی جس کو کھاتے سب مگر جانتے کم لوگ ہیں

جگر کی سوزش ختم کرے اور وزن کم کرے، بیہہ صدیوں سے استعمال ہونے والی ایسی سبزی جس کو کھاتے سب مگر جانتے کم لوگ ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جگر کی سوزش ختم کرے اور وزن کم کرے، بیہہ صدیوں سے استعمال ہونے والی ایسی سبزی جس کو کھاتے سب مگر جانتے کم لوگ ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔