اب ڈائیلاسز کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ۔۔۔ گردوں کو مضبوط بنانے اور ان کو واش کرنے کی آسان گھریلو ٹپس جانیں اور خود کو فٹ رکھیں

گردوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہمارے جسم میں موجود فاضل مادوں کے اخراج کا ایک اہم ذریعہ ہیں اور اگر گردے صاف نہیں رہیں گے تو جسم بھی صاف نہیں رہ سکے گا۔
جن لوگوں کے گردے صحیح سے کام نہیں کرتے وہ ہر ماہ ڈائلاسز کرواتے ہیں جوکہ بہت تکلیف دہ عمل ہے اس لئے آج کے-فوڈز میں جانیئے ایسے طریقے جن کے استعمال سے آپ کو نہ ڈائلاسز کروانے کی ضرورت پڑے گی اور نہ ہی گردے واش کروانے کے دیگر مسائل سے نمٹنا پڑے گا۔

ٹپس:

٭ اجوائن:

اجوائن کا پانی صبح نہارمنہ پینے سے گردے صاف ہو جاتے ہیں، اس کا استعمال کرنے کے دو طریقے ہیں ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ اجوائن کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ رات کو اجوائن کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر اس پانی کو پی لیں اور گلاس میں موجود اجوائن کو اگر آپ چبا کر کھائیں تو اس سے گردوں سمیت جگر کی صفائی بھی ہوگی اور دل بھی مضبوط ہوگا۔

٭ نمک:

نمکیات کا جسم میں زیادہ تعداد میں شامل ہونا گردوں کے لئے نقصان دہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ گردے نمکیات کو جزب نہیں کر پاتے اور اس کی وجہ سے ان کے کام میں سستی آ جاتی ہے جوکہ بہت نقصان دہ ہے۔ لہٰزا بلکل نمک کا استعمال نہ کریں۔ کھانے میں نمک کو شامل کریں لیکن سالن بننے کے بعد اوپر سے چھڑک کر نہ کھائیں، اس کے علاوہ اگر آپ نے زیادہ نمک کا کھانا کھا لیا ہو تو فوری کھیرہ کھا لیں۔

٭ ہلدی:

ہلدی ہر بیماری کو دور کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے جس کی وجہ اس کا اینٹی بائیوٹک ہونا ہے، گردوں کے عارضے میں آپ ہلدی کو بس بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور ڈائلاسز کو بھول جائیں۔

طریقہ:

- ایک کپ پانی کو ابالیں۔
- اس میں ایک چمچ لیموں کا رس، آدھا چمچ چینی اور چُٹکی بھر نمک شامل کر کے ابالیں۔
- اس کو رات سونے سے پہلے اور صبح نہارمنہ پی لیں۔
گردے صاف بھی ہو جائیں گے اور جسم میں موجود کسی بھی قسم کے جراثیم با آسانی خارج ہو جائیں گے۔

٭ مولی:

مولی میں پوٹاشیئم، سوڈیئم، وٹامن سی اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہے جس کا ہر کھانے کے بعد استعمال کرنا آپ کے گردوں کی صحت کے لئے مفید ہے اس لئے اگر آپ چاہتے ہیں کہ صحت مند رہیں تو مولی کو سلاد کے طور پر روزانہ کھائیں۔

٭ کلونجی:

کلونجی کو ہر مرض کی شفاء سمجھا جاتا ہے اس میں موجود Thymoquinone گردوں کو طاقت دیتی ہے اور جسم کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ کلونجی کو کھانوں میں ڈال کر استعمال کریں یا پھر روزانہ ایک کپ کلونجی کا قہوہ بناکر ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں اس سے آپ کو جلد فائدہ ہوگا۔

Gurdon Ko Sehat Mand Banane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurdon Ko Sehat Mand Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurdon Ko Sehat Mand Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   21668 Views   |   25 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

اب ڈائیلاسز کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ۔۔۔ گردوں کو مضبوط بنانے اور ان کو واش کرنے کی آسان گھریلو ٹپس جانیں اور خود کو فٹ رکھیں

اب ڈائیلاسز کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ۔۔۔ گردوں کو مضبوط بنانے اور ان کو واش کرنے کی آسان گھریلو ٹپس جانیں اور خود کو فٹ رکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب ڈائیلاسز کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ۔۔۔ گردوں کو مضبوط بنانے اور ان کو واش کرنے کی آسان گھریلو ٹپس جانیں اور خود کو فٹ رکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔