چہرے پر جھٹ پٹ نکھار کیلئے کچھ اور نہ کیجیئے بس باورچی خانے کا رُخ کیجئے ۔۔ جانیں باورچی خانے میں موجود کون سی چیزوں سے چہرے کا نکھار بڑھایا جا سکتا ہے؟

اکثر خواتین کو اچانک کسی شادی، منگنی یا پارٹی میں جانا ہو تو سب سے پہلے یہ خیال آتا ہے کہ پارلر جانا ہے، لیکن اب پارلر جانے کی ضرورت نہیں، بس اپنے باورچی خانے کا ایک چکر لگائیں آپ کو وہیں اپنے فیشل کے لئے سب کچھ مل جائے گا۔
جی ہاں! کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں آپ کے باورچی خانے میں موجود چند ایسی چیزوں کے بارے میں جن سے آپ گھر پر ہی پارلر جیسا فیشل کر سکیں گے تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

کچن میں دستیاب اشیاء سے جھٹ پٹ فیشل کیسے کیا جائے ؟

اگر آپ کسی بھی دعوت میں جانے کے لئے جھٹ پٹ فیشل کرنا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے کسی آئلی کریم سے اپنے چہرے کا مساج کریں اور انگلیوں کے پور سے ہلکے ہلکے چہرے کو مساج کریں اب 15 منٹ بعد چہرہ دھو لیں اور کسی تولیہ کو گرم پانی میں بھگو کر اسے چہرے پر رکھ لیں یا برتن میں گرم پانی لے کر تولیہ کی مدد سے خود کو ڈھانپ کر بھانپ لیں۔ اب جب چہرے پر خوب پسینہ آئے تو ٹشو کی مدد سے اسے صاف کریں اور عرقِ گلاب چھڑک لیں۔

• ماسک بنانے اور لگانے کا طریقہ

اب 2 چمچ بیسن میں دودھ، لیموں کا رس، شہد اور سب سے ضروری جُز ٹماٹر کا خوب پسا ہوا گودا شامل کر لیں، اسے اچھی طرح مکس کریں اور چہرے پر لگائیں، اسے بازوؤں اور گردن پر بھی لگائیں اور پھر مساج کریں جب آدھا سوکھ جائے تو اب کھیرے کے باریک قتلون کو دودھ میں بگھو کر آنکھوں پر رکھ لیں۔
اب 15 منٹ بعد سرکیولر موشن میں چہرے کا مساج کریں اور دھو لیں، اب دودھ کی بلائی سے 15 منٹ تک آنکھوں کے گِرد سیاہ ہلکوں کا مساج کریں اب کسی اچھے فیس واش سے منہ دھو کر پورے چہرے اور گردن پر عرقِ گلاب چھڑک لیں۔
اس گھریلو فیشل سے چہرے پر قدرتی چمک آئے گی نکھار بڑھے گا اور آپ کو مل جائے گا گھر بیٹھے پارلر جیسا وائیٹنگ فیشل۔

Chehry Per Nikhar Lane Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Per Nikhar Lane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Per Nikhar Lane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   12613 Views   |   20 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چہرے پر جھٹ پٹ نکھار کیلئے کچھ اور نہ کیجیئے بس باورچی خانے کا رُخ کیجئے ۔۔ جانیں باورچی خانے میں موجود کون سی چیزوں سے چہرے کا نکھار بڑھایا جا سکتا ہے؟

چہرے پر جھٹ پٹ نکھار کیلئے کچھ اور نہ کیجیئے بس باورچی خانے کا رُخ کیجئے ۔۔ جانیں باورچی خانے میں موجود کون سی چیزوں سے چہرے کا نکھار بڑھایا جا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے پر جھٹ پٹ نکھار کیلئے کچھ اور نہ کیجیئے بس باورچی خانے کا رُخ کیجئے ۔۔ جانیں باورچی خانے میں موجود کون سی چیزوں سے چہرے کا نکھار بڑھایا جا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔