ایکنی کو ختم کرنا ہو یا پی سی اوز کے مسائل ۔۔۔ اب صرف ایک چمچ سیب کے سرکے کو استعمال کرنے کے مختلف طریقے جانیئے اور پارلر کے ساتھ دوائیوں کے خرچے بھی بچیں

اکثر گھریلو خواتین اپنی صحت اور خوبصورتی کو نظر انداز کردیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے جسم میں مختلف قسم کی بیماریاں، تکلیف دہ دانے اور مختلف قسم کے اندرونی درد ہونے لگتے ہیں یا پھر ماہواری میں بےقاعدگی جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کچھ عرصے میں ہی بڑی بیماریوں کی وجہ بنتی ہیں۔ جس کو خواتین بتانے سے گھبراتی ہیں یا پھر غور نہیں کرتی ہیں۔
جس کا سب سے زیادہ نقصان ان کو پی سی اوز، اوولیولز سینڈروم یا پھر جلد کے بے شمار مسائل جیسی بیماریوں کی صورت میں اٹھانا پڑتا ہے اور ہر ماہ کبھی پارلر جا کر ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں یا پھر ڈاکٹر کی دوائیوں میں پیسے خرچ کرتی ہیں جوکہ ان کی صحت اور خوبصورتی کے لئے بہت ضروری ہیں۔
ہم بھی آپ کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ ڈاکٹر کی دوائیاں ضرور استعمال کریں مگر ساتھ ہی کھانے پینے کی چیزوں کو بھی استعمال کریں کیونکہ ان کا سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتا، یہ اثر دیر سے کرتی ہیں مگر مستقل حل نکال دیتی ہیں۔
آج کے-فوڈز میں آپ کے لئے سیب کے سرکے کے وہ فوائد بتائے جا رہے ہیں جو صحت اور خوبصورتی کے ساتھ آپ کی بڑی بچت بھی کرسکتے ہیں تو جانیئے اور آپ بھی استعمال کریں:

صحت:

ایک چمچ سیب کے سرکہ کو پانی میں ڈال کر پینے کے فائدے:

٭ پی سی اوز:

آج کل خواتین میں PCOS یعنی Polycystic Ovaries Syndrome کی بیماری بہت عام ہے جوکہ ہارمون کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ غیر متوازن غذا ہے کیونکہ ہم جو ہم کھاتے ہیں وہی جسم پر اثر نظر آتا ہے۔ وہی غذا ہمارے خون کا حصہ بنتی ہے اور اسی وجہ سے بیماریاں بنتی ہیں۔

ٹپ:

روزانہ دوپہر کے کھانے کے بعد آپ ایک گلاس نیم گرم پانی میں سیب کے سرکے کا ایک چمچ مکس کریں اور پی لیں، پانی زیادہ نہ گرم بس درمیانہ گرم لیں جو کہ آپ پی سکیں۔ اس سے کوئی سائیڈافیکٹ نہیں ہوگا بلکہ آپ کی اندرونی صحت بھی بہتر ہو جائے گی۔

٭ جوڑوں میں درد:

چلتا پھرتا صحت مند جسم سب کو اچھا لگتا ہے اور خواتین اکثروبیشتر اپنی خوبصورتی کے ساتھ جسمانی صحت کو لے کر پریشان دکھائی دیتی ہیں کیونکہ جوڑوں کے درد کا مسئلہ ہر دوسری عورت کے ساتھ عام ہے۔
کیونکہ اس کی وجہ سے یہ چلنے، پھرنے، اٹھنے، بیٹھنے اور باقی کام کرنے میں تکلیف محسوس کرنے لگتی ہیں ۔ ماہرین کے مطابق جوڑوں کے درد کی وجوہات: جسم میں کیلشیم کی کمی، نیند نہ آنا، جسمانی کمزوری، قوتِ مدافعت کا کم ہونا، یورک ایسڈ کا بڑھنا، کولیسٹرول اور پوٹاشیم کی زیادتی قابلِ ذکر ہیں۔

ٹپ:

سیب کے سرکے کو پانی میں مکس کریں لیکن اس میں آدھا چمچ ہلدی بھی مکس کریں اور پھر استعمال کریں، جوڑوں کا درد خواتین میں بلکل ختم ہو جائے گا، لیکن کچھ وقت بعد ہوگا، فوری حل نہیں ہوگا۔

٭ رسولیاں:

خواتین کو رسولیاں مردوں کے مقابلے زیادہ ہوتی ہیں کیونکہ ان کا جسم مردوں کے جسم سے یقیناً کم مضبوط ہوتا ہے اور خواتین کے اوویولز میں سارا اضافی فضلہ اور کھانا جمع ہو جاتا ہے جو یہ کھاتی ہیں۔ رسولی جھلی دار دیواروں والی ایک تھیلی جس میں سیال یانیم ٹھوس مادہ آپس میں جمع ہونے اور جسم سے خارج نہ ہونے کی صورت میں جسم کے اندر ایک ابھار بنا لیتا ہے جسے رسولی کہتے ہیں، اور خواتین میں یہ زیادہ پائی جاتی ہیں۔

ٹپ:

دارچینی کا قہوہ بنائیں اور اس میں ایک چمچ سیب کا سرکہ مکس کریں اور اس کو رات کو سوتے وقت پی لیں، یوں رسولیاں بذریعہ اخراج ختم ہو جائیں گی۔

٭ ماہواری کے مسائل:

انٹرنیشنل گائناکالوجسٹ آف فرم کے مطابق: '' خواتین میں ماہواری کے مسائل کی بڑی وجہ آج کل ذہنی دباؤ ہے ، اس لئے زیادہ سوچنے سے گریز کریں اور سیب کے سرکے کو ماہواری سے قبل استعمال کریں''۔

ٹپ:

سرکے کو چاہیں تو سلاد پر لیموں کے ساتھ ڈال کر استعمال کرلیں، لیکن ماہواری کے دوران نہ کریں۔

بیوٹی: ٭ بالوں کا گرنا:

بالوں میں گنج پن ہو یا دو شاخے بال، خشکی ہو یا جوئیں، بس ایک چمچ سرکے کو دہی میں مکس کریں اور ہفتے میں ایک مرتبہ بالوں میں لگائیں اور بالوں کی خوبصورتی واپس پائیں۔

٭ ایکنی:

ایکنی سے تنگ آگئی ہیں تو روزانہ ایک ٹشو کو سیب کے سرکے میں ڈبوئیں اور ایکنی کی جگہ لگالیں، دانے جلدی ہی ختم ہو جائیں گے اور نشان بھی نہیں رہے گا۔

٭ ہونٹ:

ہونٹ پھٹے رہتے ہوں، یا خُشک ان کو نرم و ملائم بنانے کے لئے سیب کے سرکے میں تھوڑا سا ٹیلکم پاؤڈر مکس کرکے ایک ماسک تیار کریں اور ان کو ہونٹوں پر لگالیں، آپ دیکھیں گی کہ جلد ہی ہونٹ نرم ملائم ہو جائیں گے اور پھٹیں گے بھی نہیں۔

Khawateen Ke Liye Saib Ke Sirkay Ke Fayde

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Khawateen Ke Liye Saib Ke Sirkay Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khawateen Ke Liye Saib Ke Sirkay Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   7150 Views   |   15 Nov 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

ایکنی کو ختم کرنا ہو یا پی سی اوز کے مسائل ۔۔۔ اب صرف ایک چمچ سیب کے سرکے کو استعمال کرنے کے مختلف طریقے جانیئے اور پارلر کے ساتھ دوائیوں کے خرچے بھی بچیں

ایکنی کو ختم کرنا ہو یا پی سی اوز کے مسائل ۔۔۔ اب صرف ایک چمچ سیب کے سرکے کو استعمال کرنے کے مختلف طریقے جانیئے اور پارلر کے ساتھ دوائیوں کے خرچے بھی بچیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایکنی کو ختم کرنا ہو یا پی سی اوز کے مسائل ۔۔۔ اب صرف ایک چمچ سیب کے سرکے کو استعمال کرنے کے مختلف طریقے جانیئے اور پارلر کے ساتھ دوائیوں کے خرچے بھی بچیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔