سردیوں میں اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد ۔۔ جسم کا درد، رنگ گورا، بال لمبے اتنے فوائد کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

سردیوں میں مختلف خشک میوہ جات آپ کو ہر جگہ نظر آتے ہیں، اور رات کو گلیوں میں مونگ پھلی والے ریڑھیوں پر گھنٹا بجا بجا کر سب کو ان خشک میوہ جات کی یاد دلوانے آ جاتے ہیں کہ آئیے آپ سب خریدیں اور مزے سے کھائیں۔
ان تمام میوہ جات کے اتنے فوائد ہیں کہ ہمیں مکمل طور پر معلوم بھی نہیں ہیں۔ آج ہم آپ کو اخروٹ کے زبردست فوائد بتاتے ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ اس سردی اخروٹ ضرور کھائیں گے۔

• یادداشت:

اخروٹ کے اندر موجود اومیگا فیٹی ایسڈز دماغ کو تیز کرنے اور یادداشت کو بڑھانے میں اہم کردار کرتے ہیں۔

• ڈپریشن:

آجکل ڈپریشن کا مرض بڑھتا جا رہا ہے۔ کلینیکل جرنل آف ایشیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض کے ہسپتالوں میں لوگوں کی تعداد سالانہ 49 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں اخروٹ کھانا آپ کو اس سنگین مرض سے بچا سکتا ہے۔ اس میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈز سمیت ایسے انزائمز رکھتا ہے جو کہ ڈپریشن کو کم کرنے اور ذہنی سکون کو بڑھانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

• قبض:

اخروٹ میں مختلف قسم کے فائبرز پائے جاتے ہیں جو پیٹ کا درد کم کرنے اور قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اخروٹ کا تیل ایک چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ پینا اس تکلیف کا حل ہے۔

• دل:

اخروٹ میں شامل ایسڈ غیرضروری اور دل کو نقصان پہنچانے والے (برے کولیسٹرول) کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور ایسے کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے جس سے دل مضبوط رہتا ہے۔

• حمل:

اس میں زنک، میگنیشیم، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور نیوروجینس نامی مرکبات بھی موجود ہوتے ہیں جو حاملہ خواتین اور بچے کی صحت کے لئے کارآمد سمجھے جاتے ہیں۔

• نیند:

میلاٹونین نامی ایسڈ بھی اخروٹ میں موجود ہوتا ہے جو جسم کو ریلیف پہنچانے کے ساتھ ساتھ پرسکون نیند فراہم کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔

• جلد کو نم کرنا:

اخروٹ میں شامل وٹامن ای، بی-ون، بی-ٹو اور بی-تھری جلد سے خشکی کو دور کرتا ہے بلکہ اس کو نرم ملائم اور موائسچرائز بھی رکھتا ہے۔

• جسم اور دانت کے درد کا علاج:

جسم کا درد سردیوں میں بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اور دانتوں میں ٹھنڈا گرم رہنے کی تکلیف بھی ہو جاتی ہے ایسے میں اخروٹ کے پتوں کو پانی میں ابال کر پینے سے زبردست فائدہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس کے پتوں میں پوٹاشئیم ہائیڈروآکسائیڈ اور وٹامن سی کے خواص پائے جاتے ہیں جو ہر طرح کے درد میں مفید ہے۔

• رنگ:

رنگت کو صاف کرنے کے لئے بھی اخروٹ فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں وٹامن ای، سی اور اے موجود ہوتا ہے۔ اخروٹ کو پیس کر پاؤڈر بنائیں اور ایک چمچ دودھ شامل کرکے پیسٹ تیار کریں اور جلد پر لگالیں۔ روزانہ کا استعمال رنگ کی صفائی میں مثبت نتائج دے سکتا ہے۔

• کھانسی اور دمہ:

جرمن طبی ماہرین کے مطابق اخروٹ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے اس میں امینو موڈیولیٹری سسٹم کو بڑھانے کی طاقت پائی جاتی ہے جس سے پھیپھڑوں کی صحت بحال ہوتی ہے یوں کھانسی اور دمہ کے علاج میں یہ فائدہ مند ہے۔

Sardi Main Akhrot Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardi Main Akhrot Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Akhrot Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salman  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2794 Views   |   28 Dec 2021
About the Author:

Salman is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salman is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

سردیوں میں اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد ۔۔ جسم کا درد، رنگ گورا، بال لمبے اتنے فوائد کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

سردیوں میں اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد ۔۔ جسم کا درد، رنگ گورا، بال لمبے اتنے فوائد کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد ۔۔ جسم کا درد، رنگ گورا، بال لمبے اتنے فوائد کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔