پہاڑی نمک ہماری صحت کے لیے کتنا محفوظ ہے آج ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے- کیا اس نمک کا استعمال آئیوڈین کی کمی کا سبب بنتا ہے- یقیناً پہاڑی نمک انسانی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے کیونکہ ﷲ تعالیٰ نے اسے پہاڑوں میں ہمارے استعمال کے لیے ہی پیدا کیا ہے اور یہ ہمارے لیے کیسے نقصان دہ ہو سکتا ہے-
پاکستانی کھانے بغیر نمک کے تیار ہو ہی نہیں سکتے اس لیے کھانوں کے ذائقہ کو دوبالا کرنے کے لیے نمک کی اشد ضرورت پڑتی ہے- پہاڑی نمک مصنوعی نمک سے بہت بہتر ہوتا ہے ہاں ایک بات طے ہے کہ اس پہاڑی نمک میں آئیوڈین شامل نہیں ہوتی بلکہ اسے مصنوعی طریقے سے ملایا جاتا ہے-
آئیوڈین کا تعلق تھائی رائیڈ غدود سے ہے لیکن اس کے باوجود پہاڑی نمک کا استعمال کسی نقصان کا باعث نہیں بنتا ہے- خالص آئیوڈین سمندری کیکڑوں اورف مچھلیوں میں پایا جاتا ہے ان کے استعمال سے آئیوڈین کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
نمک کی کئی اقسام ہیں اور تمام طرح کی نمک کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے نمک کا زیادہ استعمال ضرور نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں سوڈیم پایا جاتا ہے جو کئی بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے نمک کے زیادہ استعمال سے آپ کو پیاس بھی زیادہ لگتی ہے- پہاڑی نمک کا استعمال کئی بیماریوں میں شفا کا مؤجب بھی بنتا ہے۔ بلڈ پریشر کے مریض اسے کم مقدار میں استعمال کریں اس کے زیادہ استعمال سے خارش ہو سکتی ہے ۔
پہاڑی نمک کے فوائد:
پہاڑی نمک کا استعمال دمہ کے مریضوں کو ضرور کرنا چاہیے
٭پہاڑی نمک گردے صاف کرتا ہے
٭پہاڑی نمک پٹھوں کی طاقت برقرار رکھتا ہے
٭پہاڑی نمک بے خوابی کا بہترین علاج ہے
٭یہ نمک الزائمر کی روک تھام میں مدد گار ہے
٭بدہضمی اور کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے
٭پہاڑی نمک کے استعمال سے جلد خشک نہیں ہوتی
٭پہاڑی نمک کا استعمال گلے کی سوزش کو دور کرتا ہے
٭پہاڑی نمک کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو بھی روکتا ہے
٭گردوں سے پتھری کا اخراج کرتا ہے
٭چہرے کے کیل مہاسوں سے محفوظ رکھتا ہے
٭پہاڑی نمک کھانسی سے محفوظ رکھتا ہے
٭پہاڑی نمک کا استعمال سے آدھے سر کے درد سے نجات مل جاتی ہے
٭بلڈ پریشر کے مریض اسے کم مقدار میں استعمال کریں تو بلڈ پریشر متوازن رہے گا
٭پہاڑی نمک سانس کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے
٭پہاڑی نمک عمر بڑھنے کے عمل کو روکتا ہے٭پہاڑی نمک ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے
٭بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے مفید ہے
٭پہاڑی نمک جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے اور تھکاوٹ کو ختم کرتا ہے
٭پہاڑی نمک کے استعمال سے جوڑوں کے دردوں سے افاقہ ملتا ہے
٭پہاڑی نمک کے استعمال سے نزلہ و زکام اور فلو سے محفوظ رہا جا سکتا ہے
٭پہاڑی نمک ہمارے جسم میں موجود نقصان دینے والے بیکٹریا کو ہلاک کرتا ہے
٭پہاڑی نمک دل کی حفاظت کرتا ہے
٭سرسوں کے تیل میں ملا کر دانتوں پر لگایا جائے تو دانت چمکدار ہو جاتے ہیں اور منہ سے بدبو بھی نہیں آتی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pahari Namak Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pahari Namak Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
پہاڑی نمک استعمال کرنے کے پہاڑ جتنے بڑے فوائد جانیں
پہاڑی نمک استعمال کرنے کے پہاڑ جتنے بڑے فوائد جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہاڑی نمک استعمال کرنے کے پہاڑ جتنے بڑے فوائد جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔