یہ پیٹ کے کیڑوں کو بھی ختم کرتا ہے اور ۔۔ آڑو کے کچھ ایسے طبی فوائد جو کسی کو نہیں معلوم

کھٹا میٹھا نارنگی سا آڑو بازار میں جہاں بھی نظر آجائے اس کو مناسب داموں میں ہر کوئی خریدنا چاہتا ہے کیونکہ اگر یہ نرم ہوتا ہے تو بچے اور بزرگ آسانی سے کھا لیتے ہیں اور سخت ہوتا ہے تو درمیانی عمر کے افراد بھی اس رسدار پھل کو کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ صرف پھل کے طور پر ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کا سبزیوں کی طرح اچار بنا کر بھی کھایا جاتا ہے۔
اس پھل کے بے شمار ایسے فائدے بھی ہیں جو شاید آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آج آڑو کے فائدے جاننے کے بعد آپ اس کو روانہ کھانا چاہیں گے۔

آڑو کے اجزا :

اس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن اے اور سی، کیلشیم، فولاد اور فاسفورس شامل ہیں۔

آڑو کے زبردست فائدے:

آڑو آپ کے خراب معدے اور کمزور جگر کو مضبوط بناتا ہے۔
اس سے جسم میں پیدا ہونے والے اضافی خون کا بہاؤ بھی کنٹرول ہوتا ہے۔
بہت زیادہ پیاس لگنے لگے اور پانی میسر نہ ہو تو اس پھل کو کھائیں یہ پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔
ذیابطیس میں اکثر لوگوں کی رگیں سوج جاتی ہیں یہ ان کو کنٹرول کرنے میں بھی یہ پھل بہت مفید ہے۔
آڑو سے گرمی میں ہونے والے بخار کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
یہ کان کے درد اور بہرے پن میں بھی دوائی کا کام کرتا ہے اس لئے وہ افراد جو کم سنتے ہیں وہ آڑو کا استعمال زیادہ کریں۔
پیٹ کے کیڑے ختم کرنے میں بھی آڑو کے پیسٹیسائیڈ مرکبات فائدہ دیتے ہیں۔
یہ دانتوں کے درد اور ہرنیا جیسے امراض میں بے حد مفید ہے۔
یہ دماغ کی گرمی کو دور کرتا ہے ساتھ ہی فالج، لقوہ، رعشہ اور اعصابی کمزوری کے لئے بھی مفید کردار ادا کرتا ہے۔

By Shabna  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1856 Views   |   30 Jul 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about یہ پیٹ کے کیڑوں کو بھی ختم کرتا ہے اور ۔۔ آڑو کے کچھ ایسے طبی فوائد جو کسی کو نہیں معلوم and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (یہ پیٹ کے کیڑوں کو بھی ختم کرتا ہے اور ۔۔ آڑو کے کچھ ایسے طبی فوائد جو کسی کو نہیں معلوم) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.