ڈسپرن کی گولی کا نام سنتے ہی پہلی چیز جو دماغ میں آتی ہے وہ ہے سر درد، کیونکہ عموماً لوگ اسے سر درد میں کھانے یا گلے کی تکلیف میں اسکے گرارے کرنے کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آپ کے گھریلو مسائل میں بھی کام آسکتی ہے؟
آج فوڈز آپ کو اس گولی کے چند فائدے بتائے گا، جس سے آپ بھی 5 روپے کی گولی سے بڑے فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔
کپڑوں کے ضدی داغ:
کپڑوں کے ضدی سے ضدی داغ ختم کرنے کا ایک اور شاندار طریقہ ڈسپرن کی گولی ہے، بس کپڑوں کو مشین میں ڈالنے سے پہلے جب آپ سرف ڈالتی ہیں تو اس کے ساتھ ہی تین ڈسپرین کی گولیاں پیس کر اس میں ڈال دیں اور کچھ دیر کے لیے اس کو پانی میں بھیگنے دیں تاکہ یہ اچھی طرح گھل جائیں، اور اگر آپ ہاتھ سے کپڑے دھوتی ہیں تو بھی کپڑے بھگونے سے پہلے پانی میں یہ گولیاں پیس کر ڈال دیں پھر کپڑے دھوئیں۔ اس سے کپڑوں کے ضدی سے ضدی داغ بغیر رگڑے بھی ختم ہو جائیں گے اور آپ کے کپڑے بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے۔
صابن سے خارش:
اکثر لوگوں کو صابن کے استعمال سے خارش ہوجاتی ہے، ان کو چاہیئے کہ وہ پانی میں دو گولی ڈسپرن اور ایک چمچ لیکوئیڈ صابن شامل کریں اور اس سے نہائیں، آپ لوگوں کو بہت جلد فائدہ ہوگا۔
تیل کے نشان:چولہے پر
اکثر چولہے پر تیل اور چکنائی جم جاتی ہے یا پھر دیواروں پر آئل کے نشان پڑ جاتے ہیں، ایسے میں ایک ڈسپرن کی گولی کو پانی میں ڈپ کرکے دیواروں پر اور چولہے پر رگڑیں، سارا تیل اور چکنائی صاف ہو جائے گی۔
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.