شوہر میرے پیر دباتا ہے کھانا بھی پکاتا ہے اور۔۔ مہربانو نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں نئے انکشاف کردیے

“میرا شوہر میرے پیر دباتا ہے اور ناشتہ اور کھانا بھی پکاتا ہے۔ میں اپنے شوہر کو سالوں سے جانتی ہوں لیکن یہ نہیں پتا تھا کہ میری شادی بھی ان سے ہوگی۔ مجھے ہنسانے کے لئے وہ مسخرے بھی بن جاتے ہیں۔ “

یہ کہنا ہے اداکارہ مہر بانو کا جن کی شادی چند ہفتوں قببل ان کے پرانے دوست شاہ رخ علی سے ہوئی۔ اس سے پہلے دونوں کی منگنی ہوئی تھی مگر اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ شادی کے چند ہفتے بعد اداکارہ نے شوہر کی تعریف میں انسٹاگرام پر پوسٹ لکھتے ہوئے غیر شادی شدہ خواتین کو یہ مشورہ بھی دیا کہ شادی کے عمل سے نہ گھبرائیں یہ بہت پیارا عمل ہے۔

مہربانو اپنے شوہر کی تعریف میں مزید لکھتی ہیں کہ جیسے ساتھی کی ان کی خواہش تھی ان کے شوہر اس سے بھی زیادہ بہتر ثابت ہوئے ہیں۔ جبکہ لڑائی جھگڑے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ معمولی باتیں شادی کے مضبوط رشتے سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتیں اور کبھی کبھی احساس دلاتی ہیں کہ آپ نے صحیح ساتھی کا انتخاب کیا ہے۔

شوہر ہے یا غلام

البتہ مہربانو کی اس جذباتی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے انھیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ان کا شوہر محبت میں ان کے پیر دباتا ہے تو انھیں سرِعام ایسی باتیں نہیں لکھنی چاہئیں اور شوہر کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے جبکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیا انھوں نے شوہر کے بجائے تنخواہ پر غلام رکھا ہے جو وہ پیر دبانے سے لے کر کھانا پکانے کا کام بھی کرتے ہیں۔

Shohar Mere Paon Dabaty Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shohar Mere Paon Dabaty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shohar Mere Paon Dabaty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2768 Views   |   03 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شوہر میرے پیر دباتا ہے کھانا بھی پکاتا ہے اور۔۔ مہربانو نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں نئے انکشاف کردیے

شوہر میرے پیر دباتا ہے کھانا بھی پکاتا ہے اور۔۔ مہربانو نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں نئے انکشاف کردیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوہر میرے پیر دباتا ہے کھانا بھی پکاتا ہے اور۔۔ مہربانو نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں نئے انکشاف کردیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔