بابر اعظم کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا گیا۔ کپتان بابر اعظم کا نام بھارتی کتاب میں بھی شامل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی 8 ویں جماعت کے اسپورٹس سیکشن کی کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ جس میں بابر اعظم کے ساتھ بھارتی مشہور کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، روہت شرما، ایم ایس دھونی اور دیگر بھی شامل ہیں۔

کتاب میں درج ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات بھی ہیں۔ کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی یا نِک نام جانتے ہیں؟ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا نام ’بوبی‘ لکھا ہوا ہے۔

جوں ہی کتاب ہی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اور پاکستانیوں نے بابر اعظم ہر فخر کرنا شروع کیا، ان کے حق میں کمنٹس کیے تو بھارتی فینز سے رہا نہ گیا اور ہر لحاظ سے ان کے متعلق منفی کمنٹس کرنے شروع کردیے کسی نے کہا بابر اور ویرات کا مقابلہ ہی نہیں ہے۔ پاکستان میں آٹا تو کھانے کے لیے ہے نہیں، یہ لوگ ہماری کتابوں میں پڑھائے جائیں گے تو کسی نے کہا ہم نے بابر کو ہی عزت نہیں بخشی، ماضی میں شعیب اختر اور انضام الحق کے ساتھ شاہد آفریدی کو بھی خوب عزت دی تھی۔ لفظی تکرار کرتے ہوئے پاکستانی شائقین نے بھی بابر کو ببر شیر کہہ دیا اور ان کے حق میں آواز بلند کردی۔