ایک آدمی والد سے مدد مانگنے آیا تو.. ابرار الحق نے غریب آدمی کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا جو اب معافی مانگنا چاہتے ہیں؟

"ایک بار جب میں نے نئی نئی گاڑی خریدی تھی تو پیچھے سے ایک گاڑی والے نے میری گاڑی کو ٹکر مار دی. غصے میں میں نے اسے کہا کہ اندھے ہو کیا لیکن جب اس نے میری طرف دیکھا تو اندازہ ہوا کہ واقعی وہ ٹھیک سے نہیں دیکھ سکتا تھا لیکن اس کے باوجود محنت کر کے پیسے کما رہا تھا. میں اس شخص سے معافی مانگنا چاہتا ہوں"

یہ کہنا ہے معروف گلوکار ابرار الحق کا جنھوں نے ایک نجی چینل کے شو میں ماضی اور دل میں رہ جانے والی خلش کے متعلق گفتگو کی.

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ کاش میں اپنے والدین کی تھوڑی اور خدمت کرلیتا. خواہش تھی کہ میں ماں باپ کے ساتھ اپنی کامیابیاں بانٹ سکتا جو میں نہیں کر سکا۔

ابرار نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ وہ ایک شخص سے معافی مانگنا چاہتے ہیں. جب ان کے والد زندہ تھے تو بہت سے لوگ مدد مانگنے کے لئے ان کے پاس آیا کرتے تھے. ایک بار ایک آدمی کو اپنی چھت بنوانے کے لیے کافی زیادہ پیسے چاہئے تھے لیکن میں نے صرف آدھی رقم یہ سوچ کر اسے دی کہ شاید وہ جھوٹ بول رہا ہے. اس کے بجائے کسی حقیقی حقدار کو دوں گا. بعد میں مجھے احساس ہوا اگر اللہ تعالیٰ نے بھی ایسا کرنا شروع کردیا تو میری باری تو آٗے گی ہی نہیں کیونکہ مجھ سے زیادہ کئی اور حقدار پہلے سے موجود ہیں۔

Abrar Ul Haq Kis Say Maafi Mangna Chahtay Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Abrar Ul Haq Kis Say Maafi Mangna Chahtay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Abrar Ul Haq Kis Say Maafi Mangna Chahtay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   12517 Views   |   14 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ایک آدمی والد سے مدد مانگنے آیا تو.. ابرار الحق نے غریب آدمی کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا جو اب معافی مانگنا چاہتے ہیں؟

ایک آدمی والد سے مدد مانگنے آیا تو.. ابرار الحق نے غریب آدمی کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا جو اب معافی مانگنا چاہتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک آدمی والد سے مدد مانگنے آیا تو.. ابرار الحق نے غریب آدمی کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا جو اب معافی مانگنا چاہتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔