آنکھوں کو ہمیشہ حسن کی علامت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے ۔ شاعروں نے محبوب کی آنکھوں کو کبھی تیر سے تشبیہ دی تو کبھی تلوار کہا ، سیاہ آنکھیں حوبصورتی کی علامت ہوتی ہیں تو انہی سیاہ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے حسن کو گرہن لگا دیتے ہیں بعض اوقات اس کی وجہ نیند کی کمی کو قرار دیا جاتا ہے مگر یہ ہمیشہ درست نہیں ہو سکتا ہے -مگر اس سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آنکھوں کے حلقے اصل میں ہوتے کیا ہیں-
آنکھوں کے حلقے
چہرے کی جلد جسم کے باقی حصوں کے مقابلے میں پتلی ہوتی ہے جس کے تلے سیکڑوں کی تعداد میں باریک خون کی نالیاں ہوتی ہیں جوکہ خون فراہم کرتی ہیں- آنکھوں کی نیچے کی جلد کے نیچے بھی ایسے ہی بہت ساری خون کی نالیاں ہوتی ہیں جو اگر کسی وجہ سے پھٹ جائیں تو جلد کے نیچے ہی ان سے خون بہنے لگتا ہے جس کی وجہ سے اس جگہ کی جلد کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے اور حلقے بن جاتے ہیں-
آنکھوں کے حلقوں کی وجوہات
1: تھکن یا کم خوابی
تھکن اور نیند کی کمی کی وجہ سے چہرے کی جلد خشکی کا شکار ہو جاتی ہے جس وجہ سے جلد پیلی پڑ جاتی ہے اور آنکھوں کے نیچے حلقوں کی جلد سیاہ پڑ جاتی ہے جو کہ واضح طور پر نظر آتی ہے-
2: عمر کے اثرات
آنکھوں کی نیچے کی جلد بہت نازک ہوتی ہے اور جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے تو جلد ڈھلکنی شروع ہو جاتی ہے- اس وجہ سے اس جلد کی شفافیت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور آنکھوں کے نیچے موجود خون کی نالیاں واضح ہونے لگتی ہیں جس وجہ سے آنکھوں کے حلقے واضح ہو جاتے ہیں-
3: وراثت کے اثرات
بعض لوگوں کی آنکھوں کے نیچے حلقے وراثت کے سبب بھی ہو سکتا ہے اوریہ کسی بیماری یا کمزوری کو ظاہر نہیں کرتے ہیں بلکہ آنکھوں کے نیچے ان حلقوں کا ہونا ان کی جین میں شامل ہوتا ہے-
4: خون کی کمی
آنکھوں کے حلقوں کی ایک بنیادی وجہ خون کی کمی بھی ہو سکتی ہے خون کی کمی کی وجہ سے ٹشوز تک آکسیجن کی سپلائی نہیں پہنچ سکتی ہے- جس کی وجہ سے دوران خون متاثر ہوتا ہے اور خون کے حلقے واضح ہو جاتے ہیں اس کمی کو دور کرنے کے لیے متوازن غذا کا استعمال بہت ضروری ہے-
5: الرجیز
اگر آپ کی آنکھوں میں کسی بھی قسم کی الرجی یا خارش ہو رہی ہو تو اس کا براہ راست اثر آنکھوں کے نیچے کی جلد پر پڑ سکتا ہے- اور اس سے حلقے واضح ہو سکتے ہیں جو کہ جلد کی رنگت کی تبدیلی کے طور پر واضح طور پر نظر آسکتے ہیں-
6: غذائيت کی کمی
بعض اوقات انسان پیٹ بھر کر تو کھا رہا ہوتا ہے مگر اس کی غذا مناسب غذائیت سے محروم ہوتی ہے- جیسے کہ اس میں وٹامن اے ،سی کے اور ای کی کمی ہوتی ہے اور غذائیت کی کمی کی وجہ سے آنکھوں کے حلقے واضح ہو جاتے ہیں-
7: تمباکو نوشی
تمباکو نوشی کے نتیجے میں جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے جس کے سبب آنکھوں کے نیچے کی جلد کھنچاؤ کا شکار ہوتی ہے جس کے سبب آنکھوں کے حلقے واضح ہو جاتے ہیں-
8: سورج کی روشنی
زیادہ دیر تک سورج کی روشنی کا سامنا کرنے کے سبب جلد میں پگمنٹیشن ہو جاتی ہے اور آنکھوں کے نیچے کی جلد میں میلانن نامی ایک کیمیکل بننا شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے حلقے بن جاتے ہیں-
9: ہارمون میں تبدیلی
خواتین کے اندر ماہواری کے دنوں میں یا پھر حمل کی حالت میں اندرونی طور پر ہارمون میں تبدیلی واقع ہوتی ہے اس اتار چڑھاؤ کا اثر آنکھوں کے حلقوں پر بھی پڑتا ہے اور وہ واضح ہو جاتے ہیں-
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ankhon Ke Gird Halkon Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ankhon Ke Gird Halkon Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.