استعمال شدہ ٹی بیگ کے چند حیرت انگیز استعمالات

موجودہ زمانے میں ہر چیز کو دوبارہ استعمال کرنے کے رجحان میں کافی اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ مختلف چیزوں جتنا ہو سکے دوبارہ استعمال کر کے فائدہ اٹھایا جائے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد ٹی بیگس کو استعمال کے بعد سوچے سمجھے بغیر پھینک دیتے ہیں کہ یہ اب استعمال کے قابل نہیں مگر ایسا نہیں ہے یہ نہ صرف دوبارہ استعمال میں لائے جاسکتے ہیں بلکہ ہمارے کافی مسائل بھی حل کر دیتے ہیں جن سے ہمارا روز مرہ زندگی میں واستہ بھی پڑتا ہے۔یہاں ایسے کئی مسائل کا ذکر کیا جارہا ہے جن کا حل ٹی بیگز میں موجود ہے۔

آنکھوں کے کئی مسائل کا حل

نیند کی کمی اوراسٹر یس کی وجہ سے آئی بیگز اور سیاہ حلقے بن جاتے ہیں۔ گرین یا بلیک ٹی بیگز میں ان تمام کا حل موجود ہے ان میں موجود کیفین اور ٹیننس جلد کو ٹائٹ کرنے کی بھر پورصلاحیت رکھتی ہیں اور ساتھ ہی اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر ہو نے کی بنا پر جلد کے لئے سکون کا بائث بنتی ہیں۔اسے استعما کے بعد فریج میں ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں پھر آنکھوں پر بیس منٹ تک رکھیں اور پانی سے دھو لیں،اس عمل کو ہفتے میں کئی بار دہرائیں اور ان مسائل سے چھٹکارا پائیں۔

سورج سے جھلسی جلد کے لئے

دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد پرفریج میں رکھے ٹی بیگز استعمال کریں یہ اس کا سستا اور آسان حل ہے اسے نہ صرف دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لئے بلکہ شہد کی مکھی کے کاٹنے اور ریشیز کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فریج کی ناگوار مہک کا خاتمہ

اگر فریج کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو اس میں ایک ناگوار سی مہک بس جاتی ہے اس سے نجات کے لئے کسی کھلے برتن میں چند استعما شدہ گرین ٹی بیگس ڈال کر چند دن کے لئے رکھ دیں،یہ ہر طرح کی بو کو دور کر دے گا۔

آئینہ چمکانے کے لئے

آئینہ چمکانے کے لئے ہم اکثر وبیشتر اخبار استعمال کرتے ہیں جس سے آئینہ چمک جاتا ہے لیکن اب یہی کام آپ ٹی بیگزسے بھی لے سکتے ہیں۔ اس کے لئے دوبلیک ٹی بیگز ایک چوتھائی لیٹر پانی میں میں ابال لیں،ٹھنڈا ہو نے پر صاف کپڑے کو اس میں بھگوکر نچوڑ لیں اب اس سے آئینہ اور شیشے سے بنی اشیاء صاف کریں یہ چمکنے لگیں گے۔

سیاہ کپڑوں کو نیا بنائیں

سیاہ کپڑوں کا رنگ کئی بار استعمال کے بعد ہلکا ہو نے لگتا ہے جس سے وہ پرانے لگتے ہیں انہیں دوبارہ نیا بنانے کے لئے ایک کپ پانی میں حسب ضرورت بلیک ٹی بیگز کو ابالیں اور اب اس پانی میں چار کپ پانی شامل کر کے جس کپڑے کو رنگنا ہو اسے ڈال کر دس منٹ کے لئے رہنے دیں، پھر نچوڑ کر سکھا دیں۔

لکڑی کے فرنیچر کو صاف کریں

بلیک ٹی میں ایسے ایسڈ پائے جاتے ہیں جو پالش کا کام کرتے ہیں جس سے آپ فرنیچر صاف کر کے چمکدار بنا سکتے ہیں۔اس کے لئے چار بلیک ٹی بیگز کو ایک لیٹر پانی میں ابال لیں،ٹھنڈا ہو نے پر میں نرم کپڑے کو ڈبوکر نچوڑ لیں اس سے فرنیچر صاف کریں یہ پالش کی طرح کا م کرے گا۔

جوتوں سے ناگوار مہک کا خاتمہ

استعمال شدہ ٹی بیگز کو موزے میں ڈال کر جوتوں میں رکھ دیں یہ ہر طرح کی بو کو جذب کر دیگا۔

بہترین کھاد بنائیں

چائے کی پتیوں میں نائٹروجن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو پودوں کی بہتر نشوونما کے لئے بہت ضروری ہو تا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹی بیگز ایک بہترین کھاد کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں استعمال شدہ ٹی بیگز کو پودوں کے گملوں یا کیاریوں میں کھاد کے طور ڈال دیں۔

اسکرب کے طور پر استعمال کریں

استعمال شدہ ٹی بیگز سے پتیاں نکال کر شہد میں ملا لیں اور چہرے پر دائروں کی صورت میں مساج کریں یہ آمیزہ بہترین اسکرب کی طرح کام کرے گا۔

کوڑے دان کی بو کو ختم کریں

گھروں میں موجود کوڑے دان(ڈسٹ بن) میں ہر طرح کا کچرا پھینکا جاتا ہے جس کی وجہ ایک عجیب سی بو گھر میں پھیل جاتی ہے اس سے نجات کے لئے استعمال شدہ چند خشک ٹی بیگز کو کوڑے دان کے پیندے میں رکھ دیں یہ بو کو جذب کر کے گھر کی فضا کو ناخوشگوار مہک سے پاک کر دیں گے۔

Istemal Shuda Tea Bags Ke Istemalat

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Istemal Shuda Tea Bags Ke Istemalat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Istemal Shuda Tea Bags Ke Istemalat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2643 Views   |   12 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 March 2024)

استعمال شدہ ٹی بیگ کے چند حیرت انگیز استعمالات

استعمال شدہ ٹی بیگ کے چند حیرت انگیز استعمالات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ استعمال شدہ ٹی بیگ کے چند حیرت انگیز استعمالات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔