سرسے لے کر پیر تک آپ کے سارے مسائل کا حل ۔۔ ایک ایسی بوٹی جو قدرت کا انمول تحفہ ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کے نسخے

قدرت نے ہماری زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بے شمار چیزیں پیدا کی ہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ ان چیزوں کو کھوجیں اور ان سے فائدہ اٹھائیں۔ خاص کر جڑی بوٹیوں میں بے انتہا شفاء موجود ہے ، لیکن ان کے بارے میں جب تک علم نہ ہو اس کا پتہ کیسے لگایا جائے تو اس سے فائدہ کیسے اٹھایا جائے ؟ تو اس کے لئے ہمارے حکماء اور نیچرو پیتھ ہیں جو کہ ان پر کام کرتے ہیں ان پر ریسرچ کرتے ہیں اور ان کے فوائد دنیا کے سامنے لاتے ہیں ۔
اسی طرح کی ایک بوٹی کے بارے میں ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ یہ سر سے لے کر پاؤں تک کے آپ کے بے شمار مسائل حل کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ اس کا نام ہے "ہالون کے بیج"
آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو اس میں یہ بیج آپ کی مدد کرتے ہیں۔ آنکھوں کی بینائی کم ہو، جلد خراب ہو، بال گرتے ہوں، جوڑوں کا درد ہو، وزن کم کرنا ہو، قد بڑھانا ہو، خون کی کمی ہو، قبض کا مسئلہ ہو، خون کی کمی ہے ، کیلشئیم کی کمی ہے تو ان سب کے لئے ہالون کے بیج بہت مفید ہیں۔

1۔ بالوں کے مسائل کے لئے ہالون کے بیج:

ہالون کے بیج ایک کھانے کا چمچ لے کرتھوڑے سے پانی میں ابالیں اچھی طرح ابال کر اس میں شہد ملا دیں ۔ اب اس کو کسی اسپرے بوتل میں پھر کر ہفتے میں دو سے تین دفعہ بالوں کی جڑوں میں آدھا گھنٹہ لگائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کے بال گھنے اور لمبے ہونا شروع ہو جائیں گے۔

2۔ گلوٹن الرجی کے لئے:

بچوں کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ گلوٹن الرجی ہے کوئی چیز ہضم نہیں ہوتی تو اس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں خون کی کمی بھی ہوجاتی ہے۔ تو اس کے لئے ہالون کے بیج بہترین علاج ہے۔ بچوں کے لئے ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہالون کے بیج لیں،اسے پانی میں بھگوئیں جب پھول جائیں تو، ایک گلاس دودھ میں شہد ڈال کر اس کے ساتھ بچوں کو دیں ۔ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

3۔ نیند نہیں آتی تو ہالون کے بیج لیں:

نیند نہ آنے کی بیماری اب ہمارے یہاں بہت عام ہوتی جارہی ہے اس کے لئے بھی یہی حل ہے کہ آدھا چمچ ہالون کے بیج بھگو دیں جب پھول جائیں تو ایک گلاس دودھ اور شہد کے ساتھ پی لیں ۔ دن بھر میں ایک دفعہ پینا کافی ہوگا۔

4۔ قبض ، خون کی کمی ، آنتوں کا مسئلہ:

خون کی کمی کے لئے بھی یہ بہت مفید ہیں۔ شدید قبض، آنتوں کا مسئلہ یا کیلشئیم کی کمی ہو ، اسی طرح آدھا چمچ ہالوں کے بیج بھگو کر دودھ اور شہد کے ساتھ پی لیں ۔

5۔ قد نہیں بڑھتا تو:

قد نہیں بڑھتا تو بھی اس کو بچوں کوپلائیں اس سے قد بھی بڑھتا ہے۔

6۔ مردوں اور عورتوں میں بانجھ پن:

ہارمونل عدم توازن اور مردوں اور عورتوں کے بانجھ پن میں یہ بہت مفید ہے اس کے لئےیہ نسخہ ہے۔
گڑ 50 گرام
ہالون کے بیج 50 گرام
سفید تل 50 گرام
کالے تل 50 گرام
پسا ہوا ناریل 50 گرام
آٹا تھوڑا سا
گھی آدھا ٹی اسپون
آٹے کو ہلکا سا توے پر بھون لیں ، باقی چیزیں مکس کر لیں (گھی ہٹا لیں) ان سب چیزوں کو ہلکا سا توے پر بھون لیں اور نکال لیں اب اس میں گھی ملا کر اس کے لڈو بنا لیں۔ روزانہ ایک ایک لڈو دونوں میاں اور بیوی کھائیں۔۔ جن خواتین کو لیکوریا کی بہت تکلیف ہے وہ بھی یہ لڈو استعمال کر سکتی ہیں۔

ہالون کے بیج کی غذائیت:

اس میں منرلز، کیلشئیم، وٹامن اے، فولک ایسڈ کی پوری رینج اس میں ہے، کاربس بھی ہیں، بیٹا کیروٹین ہے، آئرن، اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریل ہے۔ لیکن جب اس کو استعمال کریں تو اس کے ساتھ لیموں کا پانی ضرور استعمال کریں تاکہ ائرن کو ہضم کرنا آسان ہو، کیونکہ وٹامن سی آئرن کی آبزربشن میں آسانی کرتا ہے۔

Baloon Seeds Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Baloon Seeds Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baloon Seeds Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10213 Views   |   07 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سرسے لے کر پیر تک آپ کے سارے مسائل کا حل ۔۔ ایک ایسی بوٹی جو قدرت کا انمول تحفہ ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کے نسخے

سرسے لے کر پیر تک آپ کے سارے مسائل کا حل ۔۔ ایک ایسی بوٹی جو قدرت کا انمول تحفہ ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کے نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سرسے لے کر پیر تک آپ کے سارے مسائل کا حل ۔۔ ایک ایسی بوٹی جو قدرت کا انمول تحفہ ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کے نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔