اب مہنگی کریموں کی کریں چھٹی اور مالٹے سے کریں جلد کے تمام مسائل کا سادہ اور آسان حل

مالٹا سردیوں میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے جسے موسم سرما کے پھلوں کا شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق مالٹا کھانے سے انسان کے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور وہ بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

مالٹے کے فوائد:

1۔ مالٹا خون پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے رنگت صاف ہوتی ہے۔اس کا رس بھوک بڑھاتا ہے اور معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے ۔ 2۔ مالٹوں میں انٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی ہوتی ہے جو انسانی جلد کے لئے مفید ہوتی ہے ۔اگر آپ روز مالٹا کھائیں گے تو جلد کے ڈھلکنے کا عمل سست ہوجائے گا ۔
3۔ وٹامن سی کی وجہ سے مالٹا مسوڑھوں میں خون آنے سے روکتا ہے۔
4۔ وٹامن سی کا سب سے بہترین خزانہ مالٹے کی شکل میں موجود ہے یہ ہاضم ہوتا ہے اسے کھاتے وقت کالی مرچ اور نمک کا اضافہ کرنے سے اس کا ذائقہ مزیدار ہوجاتا ہے ۔

مالٹے سے آپ اپنے حسن میں اضافہ کیسے کر سکتے ہیں؟

داغ دھبے ،جھائیاں دور:

مالٹے کے چھلکے کے اندرونی سفید حصے کو صاف کرکے رگڑ لیں، سرسوں کا تیل ملا کررات کے وقت چہرے پر لیپ کرکے سوجائیں صبح سویرے اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھو لیں۔
صرف چھ دن کے استعمال سے چہرے کے تمام داغ، دھبے اور چھائیاں دور ہوجائیں گے ۔مالٹے کے چھلکے کے صرف زردی والے حصے کو ہی اگر رات سونے سے قبل چہرے پر مل لیا جائے یہ عمل کوئی پانچ منٹ تک جاری رہے تو مذکورہ بالا فائدہ چند ہی روز کے استعمال سے ہوجاتا ہے ۔

چہرے کی جلد کے لیے سن بلاک:

مالٹے کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر اس کو پیس لیں جس کے بعد یہ پاؤڈر کی صورت اختیار کرجائے گا، اب اس سے روزانہ چہرے کا مساج کریں ایسا کرنے سے آپ کے چہرے کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور سورج کی شعاعیں بھی آپ کے رنگ کو متاثر نہیں کرسکیں گی۔

چمک دار جلد:

مالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر پانی میں ملائیں اور پھر اُس میں چند قطرے لیموں کے شامل کریں، اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کی جلد قدرتی روشن اور چمک دار ہوجائے گی۔

جلد کا انفیکشن دور کرنے کے لیے مفید:

اگر آپ کی جلد پر کوئی انفیکشن ہوجائے تو مالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر مذکورہ حصے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کا انفیکشن جلد ختم ہوجائے گا۔

تروتازہ رہنے کےلیے مفید:

غسل کے لیے بالٹی میں پانی بھرنے کے بعد اس میں مالٹے کے چھلکے کچھ دیر کے لیے ڈال دیں اور پھر اُس پانی کو نہانے کے لیے استعمال کریں، اس عمل سے آپ تازگی محسوس کریں گے۔

نزلہ کھانسی کے لئے مفید قہوہ:

یہ چھلکے صرف چہرے کی خوبصورتی کیلئے ہی نہیں بلکہ سردیوں میں جسم کو گرمائی پہچانے کیلئے قہوے کی صورت میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک انچ کا ٹکڑا ادرک، اتنا ہی ٹکڑا دار چینی کا اور ایک یا دو عدد لونگ ان تینوں چیزوں کے ساتھ ایک مالٹے کے مکمل چھلکے کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر ابال لیں۔
رات کو سونے سے پہلے اس قہوے کو پی لیں آپ کا نزلہ زکام کھانسی بخار سب کیلئے مفید ہے اس سےآپ کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا

Orange Beauty Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Orange Beauty Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Orange Beauty Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3480 Views   |   23 Feb 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اب مہنگی کریموں کی کریں چھٹی اور مالٹے سے کریں جلد کے تمام مسائل کا سادہ اور آسان حل

اب مہنگی کریموں کی کریں چھٹی اور مالٹے سے کریں جلد کے تمام مسائل کا سادہ اور آسان حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب مہنگی کریموں کی کریں چھٹی اور مالٹے سے کریں جلد کے تمام مسائل کا سادہ اور آسان حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔