اونٹنی کا دودھ کون سی بڑی بیماری سے بچا سکتا ہے؟

اونٹنی کے دودھ کو نہایت فائدے مند سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ رام بھینس یا بکری کے دودھ سے کافی مہنگا اور مشکل سے دستیاب ہوتا ہے اونٹنی کے دودھ کو صحت کے اعتبار سے خاص اہمیت حاصل ہے جس کی وجہ اس میں کم چکنائی اور ضروری غذائی اجزاء کی بھرپور مقدار ہے۔
یہی نہیں بلکہ ایسے لوگ جن کا جسم لیکٹوز قبول نہیں کرتا ان کے لیے اونٹنی کا دودھ عام دودھ کی نسبت زیادہ آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے متعدد تحقیقات میں اونٹنی کے دودھ کو سُپر فوڈ قرار دیا گیا ہے۔

• اونٹنی کے دودھ کے فوائد

اونٹنی کا دودھ جراثیم کش، اینٹی آکسائیڈنٹ اور اینٹی ہائپر ٹینسو کنٹرول کرنے کے لئے بہترین ہے اونٹنی کے دودھ میں کیلشیم وٹامنز اور منرلز کا خزانہ موجود ہوتا ہے اونٹ کے دودھ میں پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور اس میں ایسے کوئی اجزاء نہیں پائے جاتے جن کے باعث الرجی ہو یہی وجہ ہے کہ اسے بچے بڑے سب ہی با آسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

اونٹنی کا دودھ کون سی بڑی بیماری سے بچانے کے لئے مفید ہے؟

یوں تو اونٹنی کے دودھ کا استعمال آپ کو کئی قسم کی بیماریوں سے بچا سکتا ہے لیکن حال ہی میں اونٹنی کے دودھ پر ایک جدید تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحقیقی رپورٹس میں اونٹنی کے دودھ سے ذیابیطس سے جڑے عناصر جیسے بلڈ شوگر کنٹرول سے لے کر انسولین کی مزاحمت تک کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
یعنی ذیابطیس کا شکار افراد کے لئے اونٹنی کا دودھ کسی امرت سے کم نہیں، ذیابطیس کے مریض اگر اونٹنی کے دودھ کا استعمال کریں تو ان کا بلڈ شوگر لیول متوزن ہوگا انسولین کی مقدار پوری ہوگی اور شوگر متوزن رہے گی، اونٹنی کا دودھ ذیابیطس سے بچاؤ کی خصوصیات سے بھی لیس ہوتا ہے۔
تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی کہ اونٹنی کا دودھ گائے کے دودھ سے زیادہ مفید ہے اس میں گائے کے دودھ سے زیادہ پروٹین، کیلشیم، وٹامنز موجود ہوتے ہیں اور یہ گائے کے دودھ سے زیادہ جلدی ہضم ہونے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

• اونٹنی کے دودھ پر تحقیق

شمالی بھارت میں اونٹ پالنے والی برادری پر ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ باقاعدگی سے اونٹنی کا دودھ پیتے ہیں ان میں ذیابیطس کی شرح صفر فیصد ہوتی ہے، حیرت انگیز طور پر یہ لوگ ذیابطیس کا شکار ہوتے ہی نہیں ہیں۔
پاکستان میں بھی اونٹنی کا دودھ باآسانی دستیاب ہے مگر اس میں ملاوٹ اور خالص نہ ہونے کے خدشات ہوتے ہیں البتہ اس کی قیمت عام گائے کے دودھ سے اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اسے خرید کر پینا لوگوں کی پہنچ سے بہت دور ہے۔

Oontni Doodh Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Oontni Doodh Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Oontni Doodh Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2535 Views   |   05 Jul 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

اونٹنی کا دودھ کون سی بڑی بیماری سے بچا سکتا ہے؟

اونٹنی کا دودھ کون سی بڑی بیماری سے بچا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اونٹنی کا دودھ کون سی بڑی بیماری سے بچا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔