Actress Dua Zahra Talks About Young Generation
پاکستانی شوبز کی نوبہار اور تیزی سے اُبھرتی اداکارہ دعا زہرہ نے انکشاف کیا ہے کہ آج کی نوجوان نسل کا سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ان کا تعلق اپنے خالق سے کمزور پڑتا جارہا ہے۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران دعا زہرہ نے کھل کر کہا کہ ہمیں دوسروں کی زندگیوں پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے اپنی ذات پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کے مطابق نوجوانوں کے مسائل کی جڑ یہ ہے کہ وہ دعا اور ذکر سے دور ہوتے جارہے ہیں۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ وہ ہر وقت دل ہی دل میں اللہ سے ہمکلام رہتی ہیں، چاہے لوگ انہیں دیکھ کر حیران بھی ہوں۔ دعا زہرہ کے بقول، اکثر لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ جو زبان سے ادا کرتی ہیں وہ حقیقت بن جاتا ہے۔ چاہے وہ مثبت جملہ ہو یا منفی، کائنات میں ویسا ہی وقوع پذیر ہوجاتا ہے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا، اگر کبھی یونہی کہہ دوں کہ طبیعت خراب ہوجائے اور شوٹنگ ملتوی ہوجائے تو اگلے دن واقعی ایسا ہی ہوتا ہے۔
اپنے آنے والے پروجیکٹس پر بات کرتے ہوئے دعا زہرہ نے بتایا کہ اس وقت وہ کئی منفرد اور جاندار کرداروں پر کام کر رہی ہیں، جن میں ایک خاص کردار اے آر وائی کے لیے بھی ہے۔ اس کردار کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خودمختار، خاندان دوست اور مضبوط سوچ رکھنے والی لڑکی کی کہانی ہے، اور وہ اسی طرح کے رولز کو ترجیح دیتی ہیں۔
دعا زہرہ نے نوجوان لڑکیوں کے لیے پیغام دیا کہ انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ان میں کتنی طاقت، ہمت اور خوداعتمادی موجود ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ سچ بات کہتی ہیں—اچھا ہو تو تعریف اور برا ہو تو نشاندہی، لیکن کبھی ایسے الفاظ نہیں بولتیں جو کسی کے دل کو ٹھیس پہنچائیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دل آزاری کو ناپسند فرمایا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Actress Dua Zahra Talks About Young Generation and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Actress Dua Zahra Talks About Young Generation to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.