جب حاملہ ہوئی تو صرف 2 جوڑے کپڑے تھے۔۔ ندا ممتاز نے زندگی کا مشکل دور بتاتے ہوئے آج کی لڑکیوں کو کیا پیغام دیا

"میرے شوہر کا کاروبار اچانک مشکلات کا شکار ہوگیا تھا جب میں پہلی مرتبہ امید سے تھی۔ ہمارے پاس پیسے نہیں بچے تھے اور میرے پاس صرف دو کپڑے تھے جو میں پہن سکتی تھی۔ میں نے گھر کے تمام کام خود کیے کیونکہ میرے پاس کوئی ملازمہ بھی نہیں تھی۔ میں نے یہ ساری مشکلات اپنے گھر والوں کو کبھی نہیں بتائیں۔ بُرا وقت بھی گزر جاتا ہے جیسے اچھا وقت گزرتا ہے اور بعد میں سب کچھ ٹھیک ہو گیا۔"

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ندا ممتاز نے حالیہ انٹرویو میں اپنے زندگی کے تلخ تجربات شیئر کیے۔ مدیحہ نقوی کے شو میں بات کرتے ہوئے ندا ممتاز نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی پہلی حمل کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دوران ان کے شوہر کے کاروبار کو دھچکا لگا اور وہ مالی مشکلات کا شکار ہو گئے۔

ندا ممتاز نے بتایا کہ ان حالات میں ان کے پاس صرف دو جوڑے تھے جو وہ بار بار پہنتی تھیں اور انہیں گھر کے سارے کام خود کرنے پڑتے تھے۔ کوئی مددگار یا ملازمہ نہیں تھی، اور یہ تمام مشکلات انہوں نے اکیلے برداشت کیں۔ انہوں نے کسی کو بھی اپنی مشکلات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ جھاڑو پونچھا، کپڑے دھونا اور کھانا پکانے جیسے تمام کام وہ اکیلے کیا کرتی تھیں جبکہ ان کی جاننے والی اور محلے دار خواتین کہتی تھیں کہ تم کیا چیز ہو۔

ندا ممتاز کا کہنا تھا کہ وقت بدلتا ہے، اور زندگی کے نشیب و فراز ہمیں مضبوط بنا دیتے ہیں۔ آج کل کی لڑکیاں اتنا صبر نہیں کرتیں کیونکہ ان کے پاس آپشنز بہت ہیں۔ وہ سوچتی ہیں کہ میں کما رہی ہوں تو برداشت کیوں کروں لیکن ہماری تربیت ایسی نہیں تھی۔ گھر تو مرد سے ہی بنتا ہے۔ ان کی یہ کہانی نہ صرف مشکلات میں ہمت نہ ہارنے کی مثال ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ زندگی کے امتحانات ہمیں بہتر انسان بنا سکتے ہیں۔

Nida Mumtaz Nay Pregnancy Ki Kahani Suna Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nida Mumtaz Nay Pregnancy Ki Kahani Suna Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nida Mumtaz Nay Pregnancy Ki Kahani Suna Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   866 Views   |   14 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جب حاملہ ہوئی تو صرف 2 جوڑے کپڑے تھے۔۔ ندا ممتاز نے زندگی کا مشکل دور بتاتے ہوئے آج کی لڑکیوں کو کیا پیغام دیا

جب حاملہ ہوئی تو صرف 2 جوڑے کپڑے تھے۔۔ ندا ممتاز نے زندگی کا مشکل دور بتاتے ہوئے آج کی لڑکیوں کو کیا پیغام دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جب حاملہ ہوئی تو صرف 2 جوڑے کپڑے تھے۔۔ ندا ممتاز نے زندگی کا مشکل دور بتاتے ہوئے آج کی لڑکیوں کو کیا پیغام دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔