جب شادی ہوئی تو صرف 18 سال کی تھی ۔۔ کینسر کو شکست دینے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کی زندگی کی حیرت انگیز کہانی جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو بہادر اور مضبوط سیاستدان کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یاشمین راشد وہ باہمت انسانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کینسر جیسی جان لیوا بیماری کا مقابلہ کر کے اسے شکست دی۔
یاسمین راشد پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور آج بطور پارٹی رکن اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین نے اپنے پرانے انٹرویو میں اپنے زندگی کے سفر سے متعلق ڈھیر ساری باتیں مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھیں جو ایک طرح سے سبق آموز ہیں۔

یاسمین راشد نے کورونا کے دنوں میں بھی بہت سے لوگوں کی جانوں کو محفوظ رکھا۔ آیئے ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ میں نے 1966 میں کیمبرج سے تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس زمانے میں بھی الیکشن کا نظام چل رہا ہوتا تھا تو وہاں میں ادب کے شعبے میں نائب کپتان مقرر کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میں لاہور کالج آئی اور مجھے کھیلوں کا بہت شوق تھا۔ ڈاکٹر یاسمین نے بتایا کہ میں نے پہلی بار انٹرمیڈیٹ سائنس میں اسپورٹس کے صدر کے لیے میں منتخب ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ٹیبل ٹینس قومی سطح پر کھیل چکی ہیں اس کے علاوہ سوئمنگ بھی کرتی رہی ہیں اور باسکٹ بال بھی کھیلتی تھی۔

یاسمین راشد نے اپنی فیملی سے متعلق بتایا کہ میرے والد ائیر فورس میں تھے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا بچپن کنٹونمنٹ میں دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بھی ڈاکٹر تھیں۔ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ ہماری فیملی میں سارے بھائی بہن برابر تھے تو ہمیں کسی چیز سے روکا نہیں گیا۔

یاسمین راشد نے اپنی والدہ سے متعلق بتایا کہ میری والدہ بہت نرم مزاج خاتون تھیں لیکن میرے اندر جتنی بھی عادتیں ہیں وہ میرے والد صاحب سے پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق یو پی (اتر پردیش) سے تھا۔

ڈاکٹر صاحبہ نے مزید بتایا کہ میرے دادا اور والد دونوں بہت ہی باہمت تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے دادی دادا کے پاس رہتی تھی کیوںکہ اس دوران میری والدہ تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ یاسمین راشد نے بتایا کہ ان کا تعلق نیلا گاؤں سے جو چکوال میں موجود ہے۔

یاسمین راشد نے بتایا کہ ان کی شادی کالج کے زمانے میں ہی ہوگئی تھی جب وہ ایف ایس سی میں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری پسند کی شادی ہوئی کیونکہ میرے میاں راشد بھی اس وقت ٹیبل ٹینس کھیلتے تھے تو اس دوران ہماری ملاقات بھی ہوا کرتی تھی۔ بعدازاں انہوں نے میرے گھر رشتہ بھیجا اور ہماری شادی ہوگئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب میری شادی ہوئی تو اس وقت میری عمر اٹھارہ برس تھی جبکہ راشد 24 برس کے تھے۔

Cancer Ko Shikast Dene Wali Ysasmeen Rashid

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Cancer Ko Shikast Dene Wali Ysasmeen Rashid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cancer Ko Shikast Dene Wali Ysasmeen Rashid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2659 Views   |   26 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جب شادی ہوئی تو صرف 18 سال کی تھی ۔۔ کینسر کو شکست دینے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کی زندگی کی حیرت انگیز کہانی جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

جب شادی ہوئی تو صرف 18 سال کی تھی ۔۔ کینسر کو شکست دینے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کی زندگی کی حیرت انگیز کہانی جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جب شادی ہوئی تو صرف 18 سال کی تھی ۔۔ کینسر کو شکست دینے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کی زندگی کی حیرت انگیز کہانی جو بہت کم لوگ جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔