انہیں فالج کے اٹیک نے چلنے پھرنے سے مجبور کر دیا تھا ۔۔ پاکستانی فلموں کی جان افضال احمد کے ساتھ اسپتال والوں نے انتقال سے پہلے کیسا سلوک کیا؟

افضال احمد جوکہ مشہور پاکستانی سینئر اداکار ہیں مگر ان کا آخریوقت کچھ اچھا نہ گزار کیونکہ ایک مشہور نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے مطابق ان کے مینجر رضوان کا کہنا تھا کہ افضال صاحب کو گزشتہ روز بیمار ہونے کے بعد جب اسپتال منتقل کیا گیا تو اسپتال میں ایک مریض کے بیڈ پر ہی انہیں لٹا کر علاج کیا جانے لگا۔ اس بات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اتنے بڑے اداکار کیلئے ایک بیڈ کا بھی انتظام نہ ہو سکا جو زندگی بھر عوام کو اپنی اداکاری سے خوش کرتا رہا۔

یہی نہیں 200 سے زائد فلموں ، ڈراموں میں کام کرنے والا یہ اداکار جس کی رعب دار آواز سے سامنے والا کانپ جاتا تھا یہ ہی شخص 21 سالوں سے فالج کے مرض میں مبتلا رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ نہ تو بول سکتے تھے اور نہ ہی چل سکتے تھے بلکہ وہیل چیئر تک ہی محدود ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ انہیں یہ فالج جسم کے دائیں حصے کی طرف ہوا تھا۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ افضال احمد کو برین ہمبرج ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔ یہ جھنگ کے ایک سید گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ایچی سن کالج سے تعلیم حاصل کی۔

مزید یہ کہ ان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ محض 18 سال کی عمر میں 50 سال کے بزرگ کا کردار انہوں نے اشفاق احمد کے ڈرامے "اچے برج لاہور دے" میں ادا کیا جس نے سب کو حیران کر دیا اور اسی دن سب ان کی صلاحیتوں کو مان گئے۔

یہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں افضال چٹہ کے نام سے مشہور تھے جنہوں نے تھیٹر، ڈرامے اور فلموں میں اداکاری کی ۔ یہ سن 90 کی دہائی کے خوبصورت و بہترین اداکار تھے جنہوں نے پنجابی اور پشتو زبانوں میں 35 سال کام کیا ۔ ان کی مشہور فلموں میں چل سو چل، شعلے، شریف بد معاش، وحشی جٹ سر فہرست ہیں۔ واضح رہے کہ ان کی نمازہ جنازہ کل ادا کی جائے گی کیونکہ ان کی بہن امریکا سے پاکستان تشریف لائیں گی جبکہ بہن کے علاوہ 3 بیٹیاں بھی ہیں جوکہ بیرون ملک مقیم ہیں وہ بھی کل تک ہی وطن واپس آئیں گی۔

Chalne Phirne Se Majboor Ho Gaye Thy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chalne Phirne Se Majboor Ho Gaye Thy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chalne Phirne Se Majboor Ho Gaye Thy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   5553 Views   |   03 Dec 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

انہیں فالج کے اٹیک نے چلنے پھرنے سے مجبور کر دیا تھا ۔۔ پاکستانی فلموں کی جان افضال احمد کے ساتھ اسپتال والوں نے انتقال سے پہلے کیسا سلوک کیا؟

انہیں فالج کے اٹیک نے چلنے پھرنے سے مجبور کر دیا تھا ۔۔ پاکستانی فلموں کی جان افضال احمد کے ساتھ اسپتال والوں نے انتقال سے پہلے کیسا سلوک کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انہیں فالج کے اٹیک نے چلنے پھرنے سے مجبور کر دیا تھا ۔۔ پاکستانی فلموں کی جان افضال احمد کے ساتھ اسپتال والوں نے انتقال سے پہلے کیسا سلوک کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔