Kali Mirch Kai Bemarion Se Shifa Ka Bais

شاید ہی کوئی ایساگھر ہوگا جس کے کچن میں کالی مرچ بطور مصالحہ موجود نہ ہو۔ گھر کے کچن سے لیکر بڑے بڑے ہوٹلوں والے اور ریڑھی پر کھانے بیچنے والے بھی کھانوں میں کالی مرچ استعمال کرتے ہیں ۔ پاکستان ہی کیا پوری دنیا میں کالی مرچ ذائقہ بڑھانے حتٰی کہ اسے غذاؤں میں اہم جزو کی حیثیت سے استعمال کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے ۔

طبی فوائد :
کالی مرچ اعصابی نظام کو تقویت دیتی ہے ۔ اس کا ذائقہ تلخ تیز اور محرک ہے ۔ ہاضمہ درست کرتی اور بلغم خارج کرتی ہے ۔ کالی مرچ سے حاصل کر دہ روغن مختلف ادویات میں استعمال ہوتا ہے ۔ کالی مرچ کھانے سے معدے اور لعاب دہن کی رطوبتیں بڑھ جانے سے بھوک بڑھ جاتی ہے ۔ البتہ معدہ کے السر میں مبتلاء افراد کو کالی مرچ استعمال نہیں کرنی چاہیے ۔
اسے درج ذیل امراض میں بطور دوا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

نظام انہضام میں بہتری :
کالی مرچ معدے کو متحرک کرکے ہائیڈروکلورک ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ پروٹین اور دیگر غذاؤں کو ہضم کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے اور غذائیں مناسب طریقے سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بی ڈائیریا یا قبض کا شکار نہیں ہوں گے ۔
معدہ کی گرانی اور دیگر وجوہ کی بناء پر جب معدہ بد ہضمی کا شکار ہو جائے تو ایک چھٹانک کالی مرچ پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیا جائے اور اس میں شکر شامل کرکے مریض کو کھلایا جائے تو بدہضمی کی شکایت ختم ہو جاتی ہے ۔
چائے کے چمچ کا چھٹا حصہ کالی مرچ کے سفوف کو لسی میں ملا کر پیا جائے تو بدہضمی اور معدے کا بوجھل پن ختم ہو جاتا ہے ۔

اعصاب کا درد :
جوڑوں اور اعصاب کے درد میں مبتلاء افراد کے لئے یہ ایک کار آمد نسخہ ہے کہ کھانے کا ایک چمچ کالی مرچ کا پاؤڈر تلوں کے تیل میں فرائی کرلیا جائے اور اسے اس وقت تک فرائی کیا جائے جب تک سارا مواد کالا نہ ہوجائے ۔اس کے بعد اس تیل کو اس جگہ پر جہاں درد ہو وہاں مالش کی جائے تو چند ہفتوں میں یہ مرض جاتا رہے گا۔
کالی مرچ اور تلوں کے تیل کے آمیزے سے شریانیں پھیل جاتی ہیں جس سے درد کم ہوجاتا ہے ۔

نزلہ زکام :
دیہاتوں میں بزرگ ایسے افراد کو جنہیں سردی کی وجہ سے نزکہ زکام ہو گیا ہو انہیں دودھ میں بادام اور خشخاش کے ساتھ ، کالی مرچ اُبال کر پلاتے ہیں تو نزلہ زکام ختم جاتا ہے ۔
شدید نزلہ ، زکام یں تیس گرم کالی مرچ پاؤڈر ،چٹکی بھر سفوف ہلدی کو دودھ میں اُبال کر تین روز ایک ایک بار پلایا جائے تو اس مرض سے نجات مل جاتی ہے ۔

حافظہ میں اضافہ کے لیے :
کالی مرچ دماغی واعصابی نظام کی اصلاح کرتی ہے ۔ چائے کے ایک چمچ شہد میں چٹکی بھر کالی مرچ کا سفوف شامل کرکے شہد چاٹ لیا جائے تو ذہنی قوتوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔
ایسے افراد جو نسیان کے مرض میں مبتلاء ہیں وہ ذہنی ابتری سے بچ سکتے ہیں ۔

کینسر سے بچاؤ :
ایک تحقیق کے مطابق کالی مرچ چھاتی کے کینسر کو پیدا ہونے میں مزاحم ہے ۔ اس کے علاوہ کالی مرچ جِلدی اور بڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھیلاؤ روکنے میں معاون سمجھی جاتی ہے ۔

صاف جلد :
رنگ صاف کرنے والی کریم میں پسی کالی مرچ ملا کر استعما ل کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے جس سے جلد صاف اور چمک دار بن جاتی ہے ۔

وزن گھٹانا :
کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے، جوچکنائی سے بھرپور خلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے ۔ان کے علاوہ نزلہ وزکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے ، ڈپریش میں کمی ، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعما ل مفید ہے ۔

The health benefits of black pepper include relief from respiratory disorders, coughs, the common cold, heart disease and many more. Black pepper is one of the most widely traded spices in the world. Because of its antibacterial properties, pepper is also used to preserve food. It is a rich source of manganese, iron, potassium, vitamin-C, vitamin K, and dietary fiber. Lets here come to know some of its benefits in Urdu.

Kali Mirch Kai Bemarion Se Shifa Ka Bais

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kali Mirch Kai Bemarion Se Shifa Ka Bais and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kali Mirch Kai Bemarion Se Shifa Ka Bais to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Express  |   In Health and Fitness  |   7 Comments   |   30738 Views   |   28 Sep 2014
About the Author:

Express is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Express is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

Kali merch aur desi ghee ke choory istamal Karnay say daimy nazla theek ho jata hay. Allergy be theek ho jati hay. It is a good medicine for alergy and nazla, zukam,blocked nose etc.

  • Habib Ahmad kiani, Islamabad, Pakistan.

Pehle me kali mirch nahi khati thi lekin jab se is ke fawaid parhe hain mai kha leti hon.

  • Sobia,

Mei daily shehad k sath kali mirch istamal krta hun or is se muje boht faida hua hai.

  • Sanaulla, Karachi

black pepper is a healing pepper. use it daily, eat its corns everyday and must use it in cooking. it has benefit for many kinds of diseases. I also like to eat it with meals.

  • Anzala,

kali mirch boht kaam ki cheez hai. is ko khane pakane me bhi istamal karen or wese bhi phank len 2,4 dane. boht faida pohnchati hai.

  • amraa,

Kali mirch tu kahtay hai . but pata nahi tah kay ais kay itnay faiday hai. thank for info.

  • Rosmine pandjou, Karachi

Before this article, i dont know about the benefits of Black pepper. thanks for info.

  • Aijaz hussain, Karachi

Kali Mirch Kai Bemarion Se Shifa Ka Bais

Kali Mirch Kai Bemarion Se Shifa Ka Bais ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Kali Mirch Kai Bemarion Se Shifa Ka Bais سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔