افغانستان پوری دنیا کو انار کا جُوس کیوں بھیج رہا ہے، اس جوس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

انار کا جوس اس وقت افغانستان پوری دنیا میں برآمد کر رہا ہے۔ افغانستان میں تیار کیا جانے والا انار کا جوس پہلی بار امریکہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے ہرات کی فیکٹری میں بڑی تعداد میں خالص انار کا رسیلا جوس تیار کیا جاتا ہے جس کی پیداوار بڑھنے کی وجہ سے اسے دنیا بھر میں برآمد کیا جا رہا ہے تاکہ افغانستان معاشی طور پر خود کو مضبوط رکھ سکے۔

افغان حکام کے مطابق 45 ٹن انار کے جوس کے 2 کنٹینرز امریکہ بھیجے گئے ہیں۔ انار کا جوس ایران، متحدہ عرب امارات ،جرمنی ، قازقستان ، پاکستان، بھارت اور ترکیہ میں بھی برآمد کیا جا چکا ہے۔ ہرات کی جوس فیکٹری 2018 سے کام کر رہی ہے۔ انار کے جوس کی کھیپ کراچی کی بندرگاہ سے امریکہ برآمد کی گئی۔

انار کے جوس کے فائدے؟

٭ اس وقت افغانستان میں اعلیٰ قسم کے انار جو بہترین فرٹیلائزر کی مدد سے کاشت کیے جارہے ہیں۔ ان اناروں میں بڑی مقدار میں ہائی نیوٹرینٹس کیلوریز، کاربوہائیڈریٹس اور فیٹ پایا جاتا ہے جو نہ صرف جسم کو طاقت و توانائی پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے بلکہ کمزور مدافعتی نظام کو تحفظ فراہم کرنے میں مفید ہے۔

Afghanistan Duniya Ko Anaar Kyun Bhejh Raha Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Afghanistan Duniya Ko Anaar Kyun Bhejh Raha Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Afghanistan Duniya Ko Anaar Kyun Bhejh Raha Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   5973 Views   |   23 Jul 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

افغانستان پوری دنیا کو انار کا جُوس کیوں بھیج رہا ہے، اس جوس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

افغانستان پوری دنیا کو انار کا جُوس کیوں بھیج رہا ہے، اس جوس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ افغانستان پوری دنیا کو انار کا جُوس کیوں بھیج رہا ہے، اس جوس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔