ہلدی کو باورچی خانے کا سونا کیوں کہا جاتا ہے؟

ہلدی ہر گھر کے باورچی خانے کا لازمی جز سمجھی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اکثر گھروں کے فرسٹ ایڈ باکس میں بھی ہلدی کی موجودگی لازمی تصور کی جاتی ہے- سستا اور معمولی سا نظر آنے والا یہ مصالحہ ایک جانب تو ہمارے کھانوں کو رنگ اور لذت دیتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے بڑے بڑے مسائل کو بھی حل کر دیتا ہے- اس کی افادیت کو جاننے والے لوگ کبھی بھی اس کو سستا قرار نہیں دیتے ہیں بلکہ اکثر حکما ہلدی کو باورچی خانے کا سونا یا سب سے قیمتی چیز قرار دیتے ہیں- آج ہم آپ کو اس کے کچھ ایسے فوائد کے بارے میں بتائيں گے جن کو عام طور پر بہت سارے لوگ نہیں جانتے ہیں

ہلدی کے صحت کے حوالے سے فوائد

ہلدی کئی حوالوں سے انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہے اس کے اندر کچھ ایسے کیمیائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے بہت سارے مسائل کو انتہائي آسانی سے حل کر دیتے ہیں-

1: درد سے آرام پہنچاتی ہے

ہلدی کے اندر یہ خاصیت موجود ہوتی ہے کہ یہ ایک درد کش دوا ہے اس کو زخموں پر لگانے سے نہ صرف درد میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ ہلدی جراثیم کش دوا ہے جس کے سبب زخم تیزی سے بھرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے-

2: سوزش کا خاتمہ کرتا ہے

ہلدی کو دودھ کے اندر ملا کر پینے سے اس سے جسم کے اندر موجود سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے جس سے ہڈیوں اور پٹھوں کے درد میں بہت افاقہ ہوتا ہے- جوڑوں کے درد کے مریض اس کا استعمال کریں تو ان کو سردی کے موسم میں ہونے والی اندرونی سوزش سے نہ صرف نجات ملتی ہے بلکہ اس سے جوڑوں کی سوزش میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے چلنے پھرنے میں آسانی ہوتی ہے-

3: کھانسی نزلہ زکام میں مفید

عام طور پر سردی کے موسم میں نزلہ زکام کے سبب گلے کے غدود میں سوزش آجاتی ہے جس سے کھانسی کی تکلیف ہو جاتی ہے اس کے علاوہ پھیپھڑوں میں بیکٹیریا کی افزائش کے سبب ریشہ اور بلغم بھی پیدا ہونے لگتا ہے- اس صورتحال میں ہلدی کا استعمال چاہے کھانے میں کیا جالے یا پھر دودھ کے ساتھ ملا کر پیا جائے تو اس صورت میں ہلدی جراثیم کش ہونے کے سبب بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے-

4: کینسر جیسے موذی مرض میں مفید

کینسر کی بیماری کا بنیادی سبب وہ زہریلے مادے ہوتے ہیں جو کہ جسم سے خارج ہونے سے رہ جاتے ہیں ہلدی کے اندر ایسے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ان زہریلے مادوں کو جسم سے تیزی سے خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں جس کے سبب کینسر کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے-

ہلدی کے خوبصورتی کے حوالے سے فوائد

ویسے تو مارکیٹ میں خوبصورتی کے تمام اجزا میں ہلدی کی شمولیت کسی نہ کسی حوالے سے ہوتی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہلدی خوبصورتی کے لیۓ بہت ضروری ہے ہلدی کے ابٹن کے استعمال سے جلد پر موجود داغ اور دھبے صاف ہو جاتے ہیں- اس کے علاوہ چونکہ ہلدی جسم کے زہریلے مادوں کا اخراج کرتی ہے اس وجہ سے جلد صاف اور شفاف ہو جاتی ہے-

Haldi Ko Sona Kiyun Kaha Jata Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Haldi Ko Sona Kiyun Kaha Jata Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haldi Ko Sona Kiyun Kaha Jata Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2341 Views   |   04 Jan 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہلدی کو باورچی خانے کا سونا کیوں کہا جاتا ہے؟

ہلدی کو باورچی خانے کا سونا کیوں کہا جاتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہلدی کو باورچی خانے کا سونا کیوں کہا جاتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔