صرف 2 گولیاں اور چھوٹے بڑے چوہوں کا خاتمہ۔۔ جانیں گھر میں تباہی مچانے والے چوہوں کو مار بھگانے کا آسان طریقہ

چوہے اکثر گھروں میں ایک بار آجائیں تو وہاں ڈیرہ ہی جما لیتے ہیں اور گھر والوں کے لیے دردِ سر بن جاتے ہیں۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جس گھر میں گندگی پائی جاتی ہے چوہے بھی وہیں آتے ہیں اسلیئے جتنی چاہے چوہے مار دوا ڈال دیں یا کتنے بھی ٹوٹکے آزما لیں، لیکن جب تک آپ صفائی کا خیال نہیں کریں یہ گھر میں آتے رہیں گے۔

اب بات کرتے ہیں ان کو گھر سے بھگانے کی، کیونکہ کچھ گھروں میں یہ ایسے ہی منہ اٹھا کر گھس جاتے ہیں اور تاریں یا کتابیں وغیرہ کتر جاتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں گھر میں دوڑتے ہوئے ان چوہوں سے نجات حاصل کرنے کا وہ آسان طریقہ، جو آپ کی اس مشکل کو حل کردے۔

چوہے مار گولیاں بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے کوئی بھی سادہ بسکٹ خرید کر اس میں سے 2 بسکیٹس کو ہلکا ہلکا پیس لیں

۔ اب اسے ایک پیالے میں نکال کر اس میں آدھا چمچ بیکنگ سوڈا، تھوڑی سی ویکس اور دو چمچ گندم کا آٹا ڈال کر ہلکے سے پانی کے ساتھ مکس کرلیں

۔ پھر اسکی گولیاں بنا کر کچن، کیبنٹ، الماری اور گھر کے کونے کھدروں میں ڈال دیں، چوہے جب یہ کھائیں گے تو برداشت نہیں کر پائیں گے۔ اسطرح آپ کی ان سے جان چھوٹ جائے گی

تیز پتّا اور لونگ:

تیز پتّا چوہوں کو کافی پسند ہوتا ہے، لیکن اسے کھانے کے بعد وہ اسے برداشت نہیں کرپاتے اور وہ ان کے حلق میں پھنس جاتا ہے۔ اسلیئے اگر آپ چاہیں تو اسے بھی توڑ کر گھر کے کونوں میں ڈال سکتے ہیں۔
اسی طرح لونگ بھی کونوں میں ڈالنے سے چوہے چلے جاتے ہیں۔

Chuhy Bhagane Ka Totka

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chuhy Bhagane Ka Totka and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chuhy Bhagane Ka Totka to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3049 Views   |   09 May 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 November 2024)

صرف 2 گولیاں اور چھوٹے بڑے چوہوں کا خاتمہ۔۔ جانیں گھر میں تباہی مچانے والے چوہوں کو مار بھگانے کا آسان طریقہ

صرف 2 گولیاں اور چھوٹے بڑے چوہوں کا خاتمہ۔۔ جانیں گھر میں تباہی مچانے والے چوہوں کو مار بھگانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف 2 گولیاں اور چھوٹے بڑے چوہوں کا خاتمہ۔۔ جانیں گھر میں تباہی مچانے والے چوہوں کو مار بھگانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔