Saba Faisal On Her Viral Statements
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اور باصلاحیت اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ ان کا کوئی کردار نہیں بلکہ ایک بیان ہے جس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ خاندانی اقدار اور نئی شادی شدہ خواتین کی ذمہ داریوں پر کھل کر بات کرنے والی صبا فیصل نے حالیہ تنقید کے بعد خود وضاحت پیش کر دی۔
صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گڈ مارننگ پاکستان میں ان کے الفاظ کو غلط انداز میں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے نئی دلہن کو گونگی بہری بننے کا کہا تو اس سے مراد خاموشی نہیں بلکہ درگزر اور برداشت تھی۔ ان کے مطابق درست لفظ معاف کرنا تھا، جو وہ بروقت استعمال نہ کر سکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ یہ اصول صرف بہو پر نہیں بلکہ دونوں جانب یکساں لاگو ہونا چاہیے، کیونکہ باہمی برداشت ہی رشتوں کو آسان بناتی ہے۔
بہو کے لباس سے متعلق بیان پر بھی صبا فیصل نے کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بعض ساسیں بہو کو کپڑوں کے لیے پیسے دیتی ہیں، مگر وہ ذاتی طور پر یہ پسند کرتی ہیں۔ اپنی بہو کے ساتھ خود شاپنگ کریں تاکہ وہ خاندان کی نمائندگی کرے۔ ان کے مطابق ہر لڑکی مختلف ماحول سے آتی ہے، اس لیے سوچ اور طرزِ زندگی میں فرق فطری ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی پر زبردستی مسلط کرنا درست نہیں۔
آخر میں صبا فیصل نے دل سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو وہ اسے وضاحت کے ذریعے دور کرنا چاہتی تھیں، کیونکہ ان کے مداح ان کے لیے خاندان کی مانند ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Faisal On Her Viral Statements and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisal On Her Viral Statements to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
بہوؤں کو پیسے دینا میں ذاتی طور پر پسند نہیں کرتی۔۔ صبا فیصل نے اپنے متنازعہ بیان پر کیا وضاحت پیش کر دی؟
بہوؤں کو پیسے دینا میں ذاتی طور پر پسند نہیں کرتی۔۔ صبا فیصل نے اپنے متنازعہ بیان پر کیا وضاحت پیش کر دی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بہوؤں کو پیسے دینا میں ذاتی طور پر پسند نہیں کرتی۔۔ صبا فیصل نے اپنے متنازعہ بیان پر کیا وضاحت پیش کر دی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔