کیا آپ اس گول مٹول بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا کہ بڑی ہو کر اتنی مشہور ہوجائے گی

انسان زندگی میں جتنا بھی کامیاب ہوجائے یا جتنا بھی آگے بڑھ جائے لیکن اپنے بچپن کو نہیں بھول پاتا. کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ بھولے بھٹکے بچپن کی تصویر سامنے آجاتی ہے اور ساری یادیں تازہ ہوجاتی ہیں. ایسی ہی تصویر پاکستان کی نامور اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی ہے جسے دیکھ کر شاید ہی کوئی اندازہ کر پائے کہ وہ کون ہیں؟

اگر نہیں پہچان سکیں ہیں تو ہم آپ کو بتادیں کہ تصویر میں چھوٹی بچی نظر آنے والی یہ اداکارہ بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام بھی کرچکی ہیں.

اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچانے تو ہم بتا دیتے ہیں کہ یہ اداکارہ ماہرہ خان ہیں جنھوں نے گزشتہ شب اپنی 39ویں سالگرہ منائی. ویڈیو میں انھیں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے بیٹے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے.

ماہرہ کیپشن میں لکھتی ہیں کہ میرے پیارے بچپن، تم ایک بہادر چھوٹی لڑکی ہو۔ آپ کی ہمت، آپ کے خواب، آپ کی مسکراہٹیں اور آنسو، آپ کی محنت کی وجہ سے میں یہاں ہوں۔ مجھے افسوس ہے کہ میں نے آپ کا خیال نہیں رکھا۔ میں تمہیں دیکھتی ہوں۔ میں آپ کی تخیل دیکھ رہی ہوں۔ میں آپ کی طاقت دیکھ رہی ہوں۔ میں آپ کی مایوسی دیکھ رہی ہوں۔ میں وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں دیکھ رہی ہوں جو آپ سب کچھ ٹھیک اور سب کو خوش کرنے کے لیے کرتی ہیں۔ سب سے زیادہ میں آپ اور کائنات میں آپ کا ایمان دیکھتی ہوں۔ تم میرا وہ حصہ ہو جو محبت پر یقین رکھتا ہے۔ خوابوں پر یقین رکھتا ہے۔ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی تلاش کرنے میں۔ نیکی میں۔ انسانوں میں۔

میں ہر وقت آپ کا مشکور ہوں۔ میں آپ کا خیال رکھنے کی پوری کوشش کروں گی۔ میں آپ کے آنسو پونچھنے کے لیے حاضر ہوں. اب نانی کی ساڑھی کو اپنے گرد لپیٹیں اور آئینے کے سامنے ڈانس کریں۔ اور اپنی تقریر میں اپنا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں! یہ ہماری سالگرہ ہے گڈڈمیٹ! میں تم سے پیار کرتی ہوں.

Guess The Name Of The Celebrity

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Guess The Name Of The Celebrity and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Guess The Name Of The Celebrity to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   45625 Views   |   22 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 November 2024)

کیا آپ اس گول مٹول بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا کہ بڑی ہو کر اتنی مشہور ہوجائے گی

کیا آپ اس گول مٹول بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا کہ بڑی ہو کر اتنی مشہور ہوجائے گی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ اس گول مٹول بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا کہ بڑی ہو کر اتنی مشہور ہوجائے گی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔