بیٹی کے پیدائشی طور پر بال سفید ہیں ۔۔ نومولود بچی کو دیکھ کر ڈاکٹر پریشان ہو گئے مگر ماں جشن کیوں مناتی رہی؟

بچے اللہ پاک کا سب سے بڑا تحفہ ہوتے ہیں اور جب بھی کسی شخص کے ہاں اولاد ہوتی ہے تو وہ خوشی سے پاگل ہو جاتا ہے۔ اور پیدائشی طور پر بچوں کے بال نہیں ہوتے یا پھر تھوڑے بہت ہوتے ہیں۔
اور ہمارے ملک کی پاکستان کی بات کی جائے تو پیدائش کے 5 یا پھر 7 دن کے بعد اتروا دیا جاتا ہے۔

مگر ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ مصر کے ایک اسپتال میں ایک ایسی منفرد اور انوکھی بچی پیدا ہو گئی ہے جس کے سر پر کافی بال ہیں اور آگے سے کچھ بال بالکل سفید ہیں۔

جس پر ڈاکٹر اور والدین دونوں حیران ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ یہ بچی جس اسپتال میں پیدا ہوئی ہے اس کے گائنی وارڈ کے ڈاکٹر حامد سید احمد کا کہنا ہے کہ پہلے تو میں بھی حیران پریشان تھا۔

مگر ایسے کیسز تب سامنے آتے ہیں جب والدین ایک دوسرے کے بہت قریبی رشتےدار ہوں اور ہفتے کے روز پیدا ہونے والی اس بچی کے والدین بھی آپس میں رشتےدار ہی ہیں۔

اس کے علاوہ انہی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ایسے 2 کیسز دیکھ چکے ہیں اور ایسے بچوں کی مستقبل میں صحت متاثر ہو سکتی ہے جیسا کہ ان کی قوت سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

بچی کے پیدائشی طور پر بال والدہ کی طرح ہیں :

اس کیس میں کچھ یوں ہوا ہے کہ ساؤتھ کیلیفورنیا کی ایک خاتون کے ہاں بچی پیدا ہوتی ہے اور اس کے بھی آگے سے بال اس چھوٹی سی عمر میں ہی سفید تھے جس پر ڈاکٹر تو حیران رہ جاتے ہیں، مگر ماں اسے انتہائی خوشی کے ساتھ اپنی زندگی میں خوش آمدید کہتی ہیں۔

مگر اس کی والدہ حیران نہیں ہوتیں بلکہ خوش ہوتی ہیں کیونکہ پچھلی 4 نسلوں سے ان کے ہاں جو بھی بچے پیدا ہوتے ہیں ان کے بال یوں ہی ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس بچی کا نام ملی آنا ہے اور اس کی عمر اس کی وقت 18 ماہ سے زیادہ ہے۔

آخر میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان دونوں واقعات میں ماں باپ نے بچیوں کو انتہائی خوشی سے اپنایا اور جس بچی کے بال بالکل اپنی والدہ کی طرح ہیں یہ آج بہت خوش ہیں اور انکی کئی تصاویر انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔

Beti Ke Bal Sufaid Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ke Bal Sufaid Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ke Bal Sufaid Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2656 Views   |   29 Dec 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

بیٹی کے پیدائشی طور پر بال سفید ہیں ۔۔ نومولود بچی کو دیکھ کر ڈاکٹر پریشان ہو گئے مگر ماں جشن کیوں مناتی رہی؟

بیٹی کے پیدائشی طور پر بال سفید ہیں ۔۔ نومولود بچی کو دیکھ کر ڈاکٹر پریشان ہو گئے مگر ماں جشن کیوں مناتی رہی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹی کے پیدائشی طور پر بال سفید ہیں ۔۔ نومولود بچی کو دیکھ کر ڈاکٹر پریشان ہو گئے مگر ماں جشن کیوں مناتی رہی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔