نہار منہ گھی کھانے سے آپ کو صحت کے کون کون سے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟جانیے گھی کھا کر دن کی شروعات کرنا آپ کے لئے کیوں مفید ہے؟

زمانہ جیسے جیسے ترقی کر رہاہے ویسے ویسے نئی تحقیقات سامنے آرہی ہیں ، اب وہ دور نہیں جب گھی اور مکھن کو مضر صحت قرار دے کر اپنی غذا سے یکسر ہٹا دیا جاتا تھا۔ گھی کے متعلق تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ گھی ایک سپر فوڈ ہے جو نا صرف اپنے خاص ذائقے کے لیے بلکہ صحت سے متعلق فوائد کے لیے بھی مشہور ہے۔ گھی میں وٹامن اے، ڈی، ای، اور کے بھی شامل ہوتے ہیں، لیکٹوز یا ملک شوگر نہیں ہوتی، یہ کولیسٹرول نہیں بڑھاتا، اور اگرنباتاتی ذرائع سے حاصل کیا جائے، تو اس میں کونجوگیٹڈ لینونیک ایسڈ یا سی ایل اے بھی شامل ہوتا ہے، جو کہ وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔

نہار منہ ایک چمچ گھی کھانے کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اسی حوالے سے ماہرین کہتے ہیں کہ اپنے دن کا آغاز گھی سے کریں یہ آپ کے نظام انہظام کوفعال کرتا ہےاور قبض کے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔آنتوں کو صاف کر کے معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے،ناقص خوراک،خراب طرز زندگی ہماری آنتوں کو غیر صحت مند بناتی ہے۔ گھی پورے جسم کو انتہائی ضروری چکنائی فراہم کرتا ہے اور آنتوں کے راستے کو صاف کرتا ہے اس طرح آنتوں کی ہموار حرکت میں مدد ملتی ہے۔
گھی ،اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا بھرپور ذریعہ، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو جِلد کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گھی کولیسٹرول کا سبب نہیں بنتا بلکہ یہ کولیسٹرول کو بہتر کرتا ہے، جسم میں صحت مند چربی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اوراسی لئے گھی وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
گھی کھانے سے ہمارا پیٹ زیادہ دیر تک بھرا ہوا رہتا ہے جس سے ہمیں بھوک کم لگتی ہے اور ساتھ ہی وزن بھی کم ہوتا ہے۔
روزانہ صبح خالی پیٹ گھی کھانے سے آپ کی ہڈیوں کی طاقت بڑھتی ہے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گھی ہمارے جسم کے ٹشوز کو چکنائی فراہم کرتا ہے تاکہ ان میں لچک پیدا ہو۔ قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔
معدے کے السر اور آنتوں کی جلن میں کمی کرتا ہے، زخموں کے بھرنے کی رفتار بڑھاتا ہے، یادداشت اور ذہانت تیز کرتا ہے۔
تیز بخار، خون میں سرخ خلیوں کی کمی اور خون کی دیگر بیماریوں میں بھی فائدہ مند ہے۔

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1060 Views   |   14 Mar 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about نہار منہ گھی کھانے سے آپ کو صحت کے کون کون سے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟جانیے گھی کھا کر دن کی شروعات کرنا آپ کے لئے کیوں مفید ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (نہار منہ گھی کھانے سے آپ کو صحت کے کون کون سے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟جانیے گھی کھا کر دن کی شروعات کرنا آپ کے لئے کیوں مفید ہے؟ ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.