دھوپ میں نکل کر سارا رنگ جل گیا، اب کیا کریں؟ ڈاکٹر بلقیس نے بنائی ایسی کریم، جو جھلسی ہوئی جلد کو صاف اور تر و تازہ کرے

گرمیوں میں سورج کی دھوپ اور تپش سے کوئی بچ نہیں پاتا، بس تھوڑی دیر کیلیئے گھر سے باہر کیا نکلو سارا رنگ خراب ہوجاتا ہے۔ اور اگر آپ کا روز باہر آنے جانے کا کام ہو تو پھر جلد بری طرح جھلس جاتی ہے اور چہرے ہاتھ وغیرہ کا رنگ، دو رنگوں کا ہوجاتا ہے جسے سن برن یا ٹیننگ بھی کہتے ہیں۔

خواتین کی اس پریشانی کو دور کرنے اور ان کے حسن کو نکھارنے کیلیئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک فیس پیک کا نسخہ شئیر کیا، جو کہ ان کا آزمودہ تھا۔ اس سے جھلسی ہوئی جلد میں تازگی آئے گی اور رنگ بھی صاف ہوگا۔

فیس پیک کیلیئے درکار اجزاء:

۔ سردہ 1 پھانک (سلائس)
۔ نرم خوبانی 4 سے 5 عدد
۔ ٹی وائٹنر آدھا کپ

بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے سردے اور خوبانی کے ٹکڑے کر کے ان کو بلینڈ کریں اور پیسٹ بنالیں
۔ اب اس میں ٹی وائٹنر (پاؤڈر والا دودھ) شامل کر کے پیسٹ کو گاڑھا کرلیں
۔ اسکے بعد کانچ کی بوتل میں بھر کر ڈھکن لگائیں اور فریج میں رکھ دیں، اگر لائٹ بہت جاتی ہو تو اس پیسٹ کے کیوبز بنا کر رکھ لیں
۔ اب جب بھی آپ باہر دھوپ سے آئیں تو منہ ہاتھ دھونے کے بعد اس ماسک کوو فیس اور ہاتھوں پر لگائیں، اسکی ٹھنڈک سے آپ کی جلد کو آرام بھی ملے گا اور وہ خراب بھی نہیں ہوگی

Dhoop Mein Rang Jal Gaya

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dhoop Mein Rang Jal Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dhoop Mein Rang Jal Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   10702 Views   |   18 Mar 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دھوپ میں نکل کر سارا رنگ جل گیا، اب کیا کریں؟ ڈاکٹر بلقیس نے بنائی ایسی کریم، جو جھلسی ہوئی جلد کو صاف اور تر و تازہ کرے

دھوپ میں نکل کر سارا رنگ جل گیا، اب کیا کریں؟ ڈاکٹر بلقیس نے بنائی ایسی کریم، جو جھلسی ہوئی جلد کو صاف اور تر و تازہ کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دھوپ میں نکل کر سارا رنگ جل گیا، اب کیا کریں؟ ڈاکٹر بلقیس نے بنائی ایسی کریم، جو جھلسی ہوئی جلد کو صاف اور تر و تازہ کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔