10 سال تک شو کا حصہ رہی اور ۔۔ کپل شرما کی بیوی کا کردار نبھانے والی سمونا چکرورتی کو شو سے کیا ملا؟ انٹرویو

Sumona Chakravarti Opens Up About Financial Freedom After Doing Kapil Sharma Show

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سُمونا چکرورتی نے حال ہی میں ’کپل شرما شو‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے جس سے ان کے مداح حیران رہ گئے۔ سُمونا کی شہرت میں اُس وقت بے پناہ اضافہ ہوا جب انہوں نے کپل شرما کے کامیڈی شو میں ان کی بیوی کا کردار نبھایا۔

ایک حالیہ گفتگو میں سُمونا نے بتایا کہ اس شو نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔ وہ 10 سال تک کپل کے شو کا حصہ رہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس شو کی کمائی نے انہیں مالی طور پر استحکام فراہم کیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ آج ممبئی میں اپنا اپنا گھر خریدنے کے قابل ہو گئیں۔

سُمونا نے جذباتی انداز میں کہا، یہ شو میرے لیے ایک طویل اور شاندار سفر تھا۔ میں اس کے ذریعے مالی طور پر خود کو مضبوط محسوس کرتی ہوں، اور اسی کمائی سے میں نے ممبئی میں اپنا خوابوں کا گھر خریدا۔

سُمونا نے یہ بھی بتایا کہ کپل شرما کا شو نہ صرف بھارت میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہے۔ خاص طور پر تھائی لینڈ میں یہ شو انتہائی پسند کیا جاتا ہے۔

سُمونا نے ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا، جب وہ ایک تھائی ریسٹورنٹ میں گئیں، جہاں ان کی ایک بھارتی-تھائی دوست نے انہیں بتایا کہ وہاں کے تمام ویٹرز اور میزبان ان کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے تھے۔

سُمونا نے کہا، "میں حیران ہو گئی کہ آخر کیوں؟ پھر میری دوست نے مجھے شو کا ایک کلپ دکھایا، جس میں میں تھائی زبان میں بات کر رہی تھی۔ یہ دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگا۔

اس انکشاف سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’کپل شرما شو‘ نہ صرف بھارتی ٹی وی کا ایک مقبول شو ہے، بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کی پہچان اور مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

Sumona Chakravarti Opens Up About Financial Freedom After Doing Kapil Sharma Show

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sumona Chakravarti Opens Up About Financial Freedom After Doing Kapil Sharma Show and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sumona Chakravarti Opens Up About Financial Freedom After Doing Kapil Sharma Show to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   96 Views   |   02 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 April 2025)

10 سال تک شو کا حصہ رہی اور ۔۔ کپل شرما کی بیوی کا کردار نبھانے والی سمونا چکرورتی کو شو سے کیا ملا؟ انٹرویو

10 سال تک شو کا حصہ رہی اور ۔۔ کپل شرما کی بیوی کا کردار نبھانے والی سمونا چکرورتی کو شو سے کیا ملا؟ انٹرویو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 10 سال تک شو کا حصہ رہی اور ۔۔ کپل شرما کی بیوی کا کردار نبھانے والی سمونا چکرورتی کو شو سے کیا ملا؟ انٹرویو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔